Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں  اپنی کارکی دیکھ بھال یوں  کریں

Updated: May 09, 2020, 4:34 AM IST | Mumbai

موٹر کار زیادہ دن تک ایک جگہ کھڑی رہے تو درج ذیل باتوں پر دھیان دیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب ملک میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کو ۴۵؍ دن سے زائد ہوچکے ہیں ۔ تیسرے مرحلے کا یہ لاک ڈاؤن ۱۷؍ مئی کو ختم ہوگا ۔ قوی امکان ہے کہ لاک ڈاؤن کئی علاقوں میں برقرار رہے۔ بہر حال لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کیساتھ ساتھ ان کی کاریں بھی گھروں  تک محدود ہوگئی ہیں ۔ اگر کار لمبے وقت تک ایک جگہ کھڑی رہتی ہے تو انہیں کچھ وقت بعد چالو کرنے پر کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ ایسے میں لمبے وقت تک ایک ہی جگہ پر کھڑی کی گئی کاروں  کو دیکھ بھال کرنا بھی کافی ضروری ہے ۔ اگر آپ ’کاردیکھو ‘کی یہ ۵؍ ٹپس پر عمل کریں گے تو آپ کو لاک ڈاؤن کے بعد اپنی کار ’رِی اسٹارٹ‘ کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔
 ایکسٹیریئر صاف رکھیں 
 ایک جگہ پر لمبے وقت تک گاڑی کھڑی رہنے کی وجہ سے اس پر دھول اور گندگی جم جاتی ہے۔ ایسے میں اسے صاف کرنے میں ایک تو زیادہ وقت لگتا ہے اور کبھی کبھار ہمیشہ کیلئے داغ دھبے بھی رہ جاتے ہیں ۔ ایسے میں ہمیں چاہئے کہ ہم ہفتے میں کم سےکم دو بار اپنی کار کو پانی سے صا ف کریں  اور پھر کچھ وقت کیلئے اسے سوکھنے کیلئے چھوڑدیں ۔ اگر آپ کار کو اِنڈور میں پارک کرکے اسےکور سے ڈھک دیں  گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔
 انٹیریئر کو رکھیں  صاف
 اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ کار کو روزانہ استعمال کرتے ہیں  وہ گاڑی کے اسٹوریج اسپیس میں  کچھ اضافی چیزیں بھی رکھ لیتے ہیں ۔ اگر آپ نے اپنی کار میں اسنیکس یا پھر کوئی لکویڈ آئٹم محفوظ کرکے رکھا ہے تو انہیں نکال کر کیبن صاف کردیں ۔ کیونکہ لمبے وقت تک گاڑی میں پڑے رہنے کے بعد یہ چیزیں  خراب ہوسکتی ہیں ۔ لمبے وقت تک گاڑی کےانٹیریئر کو صاف و محفوظ رکھنے کیلئے آپ جراثیم کش اسپرے کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔
بیٹری مینٹیننس
  اگر کار کافی دنوں تک بندپڑی رہتی ہے تو اس کی بیٹری ڈسچارج ہوجاتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ بیٹری کو چارج رکھنے کیلئے ہر دو تین دن میں کارکو اسٹارٹ کرکے ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ تک چھوڑ دیں اور انجن کو گرم ہونے دیں ۔ آپ چاہیں تو اس دوران کار کے وائپر، اے سی ، لائٹ وغیرہ کو بھی جانچ کرسکتے ہیں کہ یہ صحیح سےکام تو کررہے ہیں ۔
ہینڈ بریک/پارکنگ بریک
 اگر آپ کو پہلےسے ہی پتہ ہے کہ کار لمبے وقت تک کھڑی رہے گی تو اسے ہینڈ بریک لگاکر کھڑی نہ کریں ۔ لمبے وقت تک ہینڈ بریک لگے رہنے سے کار کے بریک خراب ہوسکگتے ہیں یا پرھ اس کا بریک لاک بھی ہوسکتاہے۔ آپ اپنی کار کو پلین سرفیس پر پہلے گیئر میں  ڈال کر کھڑی کرسکتے ہیں ۔ اگر کار کسی سلوپی جگہ پر کھڑی ہے تو اس کے ٹائرس کے نیچے اینٹ یا پھر چاک بلاک لگادیں ، اس سےگاڑی آگے نہیں  کھسکے گی۔
ٹائر پریشر
 چاہے آپ گاڑی کا استعمال کریں یا پھر نہ کریں ، کچھ وقت بعد گاڑی کے ٹائروں میں اپنے آپ ہوا کم ہوجاتی ہے ۔ ایسے میں  اگر لمبے وقت تک کار ایک جگہ کھڑی رہتی ہے تو ٹائر پر ایک طرف فلیٹ اسپاٹ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا سیدھا اثر کی گرفت، کار کی رائیڈ کوالیٹی اور مائیلیج پر پڑتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ کچھ دنوں  کے وقفے میں گاڑی کو تھوڑا آگے پیچھے کرتے رہیں ، جس سے ٹائر روٹیٹ ہوسکے۔ ساتھ ہی یہ بھی دھیان رکھیں کہ ٹائر میں ہمیشہ ہوا کا صحیح پریشر رہے۔ ہوا کم ہونے پر پمپ سے ٹائروں  میں ہوا بھی بھر دیں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK