Inquilab Logo

ایچ پی کا آل اِن ون’ پویلین‘پرسنل کمپیوٹر ہندوستان میں لانچ

Updated: September 29, 2020, 12:20 PM IST | Agency

ایچ پی نے اپنے آل اِن ون پرسنل کمپیوٹر سیریز کے۲؍ نئے کمپیوٹر ’ایچ پی اےآئی اوپویلین ۲۴‘اور’پویلین ۲۷‘ہندوستان میں لانچ کئے ہیں۔

hp computer - Pic : INN
ایچ پی کمپیوٹر ۔ تصویر : آئی این این

ایچ پی نے اپنے آل اِن ون پرسنل کمپیوٹر سیریز کے۲؍ نئے کمپیوٹر ’ایچ پی اےآئی اوپویلین ۲۴‘اور’پویلین ۲۷‘ہندوستان میں لانچ کئے ہیں۔ ان دونوں ہی کمپیوٹر میںپوپ اَپ ویب کیمرا اور امیزون ایلیکسا کے خاص فیچر شامل ہیں۔ ایچ پی پویلین ۲۴؍ میں  دسویں جنریشن کا انٹیل کور آئی فائیو پروسیر دیا گیا ہے جبکہ ایچ پی پویلین ۲۷؍میں دسویں جنریشن کا کور آئی سیون پروسیر دیا گیا ہے۔ ان دونوں ہی پرسنل کمپیوٹر میں ڈوئل مائیکروفونز، اِن بلٹ اسپیکر اور مخصوص گرافک سپورٹ دیاگیا ہے۔ ایچ پی پویلین ۲۷؍ میںٹچ اسکرین سپورٹ بھی دیا گیا ہے۔ ایچ پی آل اِن ون  پویلین ۲۴؍کی ہندوستان میں ابتدائی قیمت ۶۴؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے  جبکہ ایچ پی پویلین ۲۷؍  ٹچ اسکرین  اور انٹیل کور آئی فائیو کی ابتدائی قیمت ۹۹؍ ہزار  ۹۹۹؍روپے ہے ۔ یہ دونوں ہی نئے کمپیوٹر ایچ پی کے آفیشیل آن لائن اسٹور سے خریدے جاسکتے ہیں۔ایچ پی پویلین ۲۴؍ میں ۱۰؍ویں جنریشن کا انٹیل کور آئی ۵؍ پروسیسر، این وِڈیا جی ای فورس ایم ایس ۳۳۰؍ گرافکس، فل ایچ ڈی انفراریڈ پوپ اَپ ویب کیمرا دیا گیا ہےجبکہ بِلٹ اِن مائیکروفون اور اسپیکر بھی موجود ہیں۔ایچ پی پویلین ۲۷؍ میں ۳؍رخی مائیکر و ایج ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں کور آئی ۷؍ پروسیسر ہے جو این وِڈیا جی ای فورس ایم ایکس اور این وِڈیا جی ای فورس جی ٹی ایکس گرافکس سے لیس ہے۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK