Inquilab Logo

ہیواوے نے ۲؍نئے فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے

Updated: September 10, 2020, 11:18 AM IST | Agency

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہیواوے نے اپنے۲؍مڈرینج فائیو جی فون ’انجوائے۲۰‘ اور ’انجوائے۲۰؍ پلس‘  متعارف کرائے ہیں

Smartwatch - Pic : INN
اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہیواوے نے اپنے۲؍مڈرینج فائیو جی فون ’انجوائے۲۰‘ اور ’انجوائے۲۰؍ پلس‘  متعارف کرائے ہیں۔ ان دونوں فون کا ڈیزائن کچھ حد تک مختلف ہے۔دھیان رہے کہ امریکی پابندیوں کے سبب دونوں فونزمیں گوگل ایپس اور سروسیز موجود نہیں ہے۔ انجوائے ۲۰؍ میں ۶ء۶؍انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے  ہے جو۶۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کا حامل ہے۔ فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمنسٹی۷۲۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۴؍ سے۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے۔جبکہ ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ ۱۰؍ واٹ کی ہے۔اس  فون کے بیک پر۱۳؍ میگا پکسل مین کیمرا ایف۱ء۸؍ آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ۵؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں۸؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے ۔ 
 انجوائے۲۰؍ پلس کے خاص فیچرس کی  بات کریں تو اس میں  ۶ء۶۳؍ انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے  ہے جس میں ۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے۔ اس فون میں فرنٹ کیمرا پوپ اَپ میکانزم میں دیا گیا ہے۔ انجوائے۲۰؍ پلس میں بھی ڈیمنسٹی۷۲۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے ۔ فون میں۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۴۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نےای ایم یو آئی۱۰ء۱؍ سے کیا ہے۔انجوائے۲۰؍ پلس کے بیک پر بھی۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل سینسر سے لیس ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔فرنٹ پر پوپ اپ سیلفی کیمرا۱۶؍ میگاپکسل کا ہے۔یہ دونوں فونز چین میں فروخت کیلئے  پیش کئے گئے ہیں ۔ یہاں  انجوائے۲۰؍ کے۴؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت ۱۸؍ ہزار ۲۰۰؍ روپے  جبکہ۶؍ جی بی ریم ماڈل کی قیمت۲۰؍ہزار ۴۰۰؍روپے ہوگی۔انجوائے۲۰؍ پلس کے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل  کی قیمت ۲۴؍ہزار۷۰۰؍روپے اور۸؍جی بی  ریم  فون کی قیمت ۲۶؍ہزار ۹۰۰؍روپےہوگی۔  دیگر ممالک میں ان فون کی  دستیابی کے بارے میں ہیواوے نے فی الوقت کسی قسم کی معلومات جاری نہیں کی ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK