Inquilab Logo

ہیواوے میٹ ۴۰؍ کے ۳؍ فون۲۲؍اکتوبرکو لانچ ہونگے

Updated: October 14, 2020, 11:45 AM IST | Agency

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ہیواوے نے اپنے میٹ ۴۰؍ سیریز کے ۳؍ فون ۲۲؍اکتوبر کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے

Huawei Smartphone - Pic : INN
ہیواوے اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ہیواوے  نے اپنے میٹ ۴۰؍ سیریز کے ۳؍ فون ۲۲؍اکتوبر کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہیواوے نے کہا ہے کہ  یہ تینوں اسمارٹ فون کمپنی کے  فلیگ شپ اسمارٹ فون ہوں گے۔ کمپنی کے کنزیومر بزنس کے سی ای او رچرڈ یو نے ’ویبو‘پر اعلان کیا کہ میٹ۴۰؍ سیریز کے فونز۲۲؍ اکتوبر کو لانچ کئے جائیں گے۔ رچرڈیونے  ایک ٹیزر کلپ بھی شیئر کی ہے جس آنکھ کے ساتھ ایونٹ کے پوسٹر کو دکھایا گیا۔ ہیواوے نے اپنی اس سیریز کے فون کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا  لیکن جاری کردہ ٹیزر کلپ سےاشارہ ملتا ہے کہ اس فلیگ شپ فون سیریز میں ٹیلی فوٹو ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی ہے۔ 
 خیال رہے کہ ہیواوے میٹ۴۰؍ سیریز کے فونز کے حوالے سے کچھ لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔ ایم آئی آئی ٹی سرٹیفکیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیواوے کی جانب سے۳؍ ماڈل پیش کئے جائیں گے، جن کے نام ’میٹ ۴۰، میٹ  ۴۰؍  پرو اور مٹ ۴۰؍پروپلس‘ ہے۔ایک لیٖک کے مطابق میٹ۴۰؍ پرو میں ڈوئل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔
 ہیواوے میٹ ۴۰؍ سیریز کے تینوں فونز میں کیرین۹۰۰۰؍ پروسیسر فراہم کرنے کا قوی امکان ہے جو کہ فائیو جی موڈیم پر مبنی پہلی۵؍ این ایم چپ ہوگی۔ ہیواوے کی جانب سے۱۰۸؍ میگا پکسل مین کیمرا ۹؍ پی لینس کے ساتھ دیا جائے گا جس کیساتھ ایک پیری اسکوپ موڈیول۵؍ ایکس آپٹیکل زوم کیمرا ہوسکا ہے۔ ان تینوں فون میں۶۶؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیا جاسکتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK