Inquilab Logo

ہیونڈائی اور اُوبر کی اُڑن ٹیکسی ’ایس اے ون‘

Updated: January 11, 2020, 9:40 AM IST | Agency

ٹیکسی سروس کمپنی اُوبر، پبلک ٹرانسپورٹ کی دنیا میں’اڑن ٹیکسی‘ کے ذریعہ نیا انقلاب برپا کرنے کی متمنی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اس پروجیکٹ کیلئے ہیونڈائی موٹر کارپوریشن سے ہاتھ ملایا ہے اور اپنے اس پروجیکٹ کی جھلک لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شو ۲۰۲۰ء  میں پیش کی ہے ۔

اڑان ٹیکسی ۔ تصویر : پی ٹی آئی
اڑان ٹیکسی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ٹیکسی سروس کمپنی اُوبر، پبلک ٹرانسپورٹ کی دنیا میں’اڑن ٹیکسی‘ کے ذریعہ نیا انقلاب برپا کرنے  کی متمنی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ اس نے اس پروجیکٹ کیلئے ہیونڈائی موٹر کارپوریشن سے ہاتھ ملایا ہے  اور  اپنے اس پروجیکٹ کی جھلک  لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر  الیکٹرانک شو ۲۰۲۰ء  میں پیش کی ہے ۔   تفصیلات کے مطابق یہاں  ہیونڈائی نے اوبر کیلئے تیار کی جانے والی اڑن ٹیکسی کا کانسپٹ ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔ ’ایس اے ون‘ نامی یہ پروٹوٹائپ ماڈل بنیادی طور پر ہیلی کاپٹر سے متاثر طیارے جیسا ہے جس کے ذریعے اوبر ایئر فلائٹ شیئرنگ سروس کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔اس سلسلے میں اوبر   کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق  اوبر ایئر سروس کو۲۰۲۳ء تک لاس اینجلس، ڈیلاس اور ملبورن میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور یہ سروس طویل مسافت کیلئے  ہوگی۔ اوبر ایلیویٹ کے سربراہ ایرک ایلیسن نے اس موقع پر بتایا `کہ یہ گاڑی اوبر کو آسمان پر لے جائے گی، چونکہ ہم خود اڑنے والی ٹیکسیاں تیار نہیں کرسکتے، تو ہیونڈائی یہ طیارے ہمارے لئے  تیار کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیونڈائی کی اڑن ٹیکسیوں کے ذریعے مسافروں کو آسمان پر لے جانے کا دن آپ کی توقع سے بھی زیادہ قریب ہے۔ ہیونڈائی کی ای  وی ٹی او ایل (الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف ایند لینڈنگ) کو ایس اے ون   کا نام دیا گیا ہے اور یہ فی الحال کانسپٹ ماڈل ہے جس کے کمرشیل  ماڈل کی تاریخ طے نہیں کی گئی، مگر ہیونڈائی کی خواہش ہے کہ اسکے ذریعے۴؍ مسافروں کو منزل تک پہنچانا ممکن بنایا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ  ہیونڈائی کی یہ اڑنے والی گاڑیاں مکمل طور پر بجلی پر کام کرتی ہیں جو۲؍ ہزار فٹ کی بلندی پر۶۰؍ میل تک سفر کرسکتی ہیں اور ان کو۱۰؍ منٹ میں چارج کرنا ممکن ہوگا۔ یہ اڑن ٹیکسی۱۸۰؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی اور اوبر کا کہنا ہے کہ ہر۲۰؍ میل کا کرایہ ۱۰۰؍ ڈالرز کے قریب ہوگا۔

hyundai uber Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK