Inquilab Logo

ہنڈائی ٹکسن کا نیا فیس لفٹ ماڈل لانچ

Updated: July 25, 2020, 3:18 AM IST | New Delhi

جنوبی کوریائی آٹوموبائل کمپنی ’ہنڈائی ‘نےہندوستانی بازار میں اپنی لگژری ایس یو وی ٹکسن کے نئے فیس لفٹ ماڈل کو لانچ کردیا ہے۔ بے حد پرکشش لُک اور طاقتور انجن سے لیس اس لگژری ایس یو وی کی ابتدائی قیمت ۲۲ء۳؍  لاکھ روپے ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جنوبی کوریائی آٹوموبائل کمپنی ’ہنڈائی ‘نےہندوستانی بازار میں اپنی لگژری ایس یو وی ٹکسن کے نئے فیس لفٹ ماڈل کو لانچ کردیا ہے۔ بے حد پرکشش لُک اور طاقتور انجن سے لیس اس لگژری ایس یو وی کی ابتدائی قیمت ۲۲ء۳؍  لاکھ روپے ہے۔ کمپنی نے پچھلے ماڈل کے مقابلے اس نئے ماڈل میں کئی تبدیلیاں  کی ہیں جو اسے پہلے سے بہتر کار بناتے ہیں ۔ اس میں  نئے ہائی لائٹ کیسکیڈینگ، جاذب نظر ایل ای ڈی لائٹس، نئے فوگ لائٹس، ٹیل لائٹس اور نئے ڈیزائن کا  ۱۸؍ انچ کا ڈائمنٹ کٹ الائے وہیل بھی موجود ہے۔ساتھ میں  بڑے فرنٹ گِرِل کے ساتھ ہی نئے بمپر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس لگژری ایس یو وی میں کمپنی نے ۸ء۰؍ انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا ہے جسے سینٹرکنسول میں نصب کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں  اے سی ایئر وینٹس کو بھی نئی پوزیشن کیساتھ اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔کمپنی نے اس کار میں  بلیو لنک ٹیکنالوجی شامل کی ہے۔ فیچرس کے طور پر اس میں  ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، پینورم سن روپ، ٹین وے پاورڈ ڈرائیور سیٹس، ہینڈس فری ٹیل گیٹ اوپننگ اور ساتھ میں  وائرلیس اسمارٹ فون چارجر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK