Inquilab Logo

بکنگ الرٹ: ۲۵؍ کنکٹی ویٹی فیچرس سے لیس ہیونڈائی ویرنا جلد آرہی ہے

Updated: March 14, 2020, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

جنوبی کوریائی موٹر ساز کمپنی ہیونڈائی جلد ہی اپنی گاڑیوں میں نیا اضافہ کرنے والی ہے ۔ ۱۶؍مارچ کو کمپنی بازار میں اپنی مقبول عام ایس یو وی ’ہیونڈائی کریٹا‘ کے نئے جنریشن ماڈل کو لانچ کرنے والی ہے۔

Hyundai Verna Picture INN
ہیونڈائی ویرنا۔ تصویر :آئی این این

 جنوبی کوریائی موٹر ساز کمپنی ہیونڈائی جلد ہی اپنی گاڑیوں میں نیا اضافہ کرنے والی ہے ۔ ۱۶؍مارچ کو کمپنی بازار میں اپنی مقبول عام ایس یو وی ’ہیونڈائی کریٹا‘ کے نئے جنریشن ماڈل کو لانچ کرنے والی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی اپنی درمیانی سائز سیڈان کار ’ہیونڈائی ویرنا‘ کی بھی بکنگ شروع کرچکی ہے۔ اس کار کو ۲۵؍ہزار روپے کی پیشگی رقم پر بکنگ کیا جاسکتا ہے ۔ نئی ہیونڈائی ویرنا میں کمپنی نے ڈے ٹائم رننگ لائٹس کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے فرنٹ بمپر کےساتھ ہی نئے کیسکیڈنگ گِرِل کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں  اس کار میں ڈوئل ٹون الائے وہیل، پچھلے حصے میں ایل ای ڈی ٹیل لائٹس بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس میں کمپنی نے نیا ۱ء۰؍ لیٹر کی استعداد کا ٹربو پیٹرول انجن دیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ۷؍ اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک گیئر باکس بھی دیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کار ۱ء۵؍ لیٹر کی استعداد کے پیٹرول اور ڈیزل انجن کے ساتھ بھی بازار میں دستیاب ہوگی۔  اس مِڈ سائز سیڈان کار میں ۲۵؍خاص کنکٹی ویٹی فیچرس شامل کئے گئے ہیں، یہ فیچرس ہیونڈائی وینو میں بھی دئیے جائیں گے ۔ ہیونڈائی ویرنا فیس لفٹ میں ۴ء۲؍ انچ کا ٹی ایف ٹی اسکرین بھی شامل کررہی ہے ۔ جسے ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر میں دیا گیا ہے ۔ اس کےعلاوہ اس کار میں ۸ء۰؍انچ کی سائز کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ اس کار میں ۸ء۰؍  انچ کی سائز کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی دیا جائے گا۔ اس کی ابتدائی قیمت ۸ء۵۰؍لاکھ روپے ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK