Inquilab Logo

ہیونڈائی جلد ہی نئی سیڈان ’اورا ‘لانچ کرے گی

Updated: December 11, 2019, 4:12 PM IST

ہیونڈائی انڈیا نے ہندوستانی آٹو بازار میں نیو سیڈان اورا کو لانچ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ہیونڈائی اورا۔ تصویر: جاگرن
ہیونڈائی اورا۔ تصویر: جاگرن

 ہیونڈائی انڈیا نے ہندوستانی آٹو بازار میں نیو سیڈان اورا کو لانچ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ سب فور میٹر والی انٹری لیول کار ہوگی۔ کمپنی نےا سے گرینڈ آئی ۱۰؍ نیوس کے پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس میں ۱ء۲؍ لیٹر کا پیٹرول اور ڈیزل انجن مل سکتا ہے جو ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہوگا۔ کار آ ٹو میٹک گیئرباکس سے لیس ہوگی۔ اس میں ۸؍ انچ کا ٹچ اسکرین ڈپسلے والا انفوٹیمنٹ سسٹم ملے گا۔ پچھلے جانب بیٹھنے والے مسافر کیلئے بھی اے سی وینٹس لگے ہوں گے۔ اس  میں ہیونڈائی کی بلو لنک کنکٹی ویٹی بھی مل سکتی ہے۔ اورا میں کمپنی کیسکیڈنگ گِرِل اور ہنی کامب ڈیزائن دکھائی دے سکتا ہے۔ اس میں بومرینگ شیپ ڈے ٹائم رننگ ایل ای ڈی لائٹس بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ سیفٹی کے لحاظ سے اس کے بنیادی ماڈل میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس )، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی) ، اوور اسپیڈنگ الرٹ، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، ریئر پارکنگ سینسر، ڈرائیور ایئر بیگز جیسے فیچر مل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK