Inquilab Logo

سیلف اسٹارٹ کام نہ کرے تو بغیر کک کے بائیک یوںاسٹارٹ کی جاسکتی ہے

Updated: April 24, 2021, 11:52 AM IST | Vaneet Singh | New Delhi

آج کل زیادہ تر اسپورٹس بائیک میں صرف سیلف اسٹارف ہی دیا جاتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کک سے اسٹارٹ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر کبھی آپ کی بائیک سیلف سے اسٹارٹ نہ ہو تو اسے دھکا لگاکرہی اسٹارٹ کیاجاسکتا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

آج کل زیادہ تر اسپورٹس بائیک میں صرف سیلف اسٹارف ہی دیا جاتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کک سے اسٹارٹ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر کبھی آپ کی بائیک سیلف سے اسٹارٹ نہ ہو تو اسے دھکا لگاکرہی اسٹارٹ کیاجاسکتا ہے۔ حالانکہ آپ اگر سنگل ہی رائیڈ کررہے ہیں تو دھکا لگانا بھی مشکل ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو ایسی ’ٹِرِک ‘ بتارہے ہیں جس کی مدد سے بغیر سیلف اور کک کے بھی موٹر سائیکل کو اسٹارٹ کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ بغیر سیلف اور کک مارے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو فوراً اسٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے پروسیس بڑے کام آتا ہے۔ اس میں آپ کو ذرا سی بھی مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔سب پہلے تو بائیک کو اسٹینڈ پر لگائیں۔ دھیان رکھیں کہ موٹر سائیکل کو ڈبل اسٹینڈ پر ہی لگائیں۔ اسکے بعد یہ تشفی کرلیں کہ آپ کی بائیک کی گرفت ہو جس سے بائیک اسٹارٹ کرتے وقت یہ گرنہ جائے۔ ڈبل اسٹینڈ پر لگانے کے بعد اپنی موٹر سائیکل کو ٹاپ گیئر میںڈ ال دینا چاہئے۔ اس کے بعد آپ کو پچھلے ٹائر کے پاس جاکر اسے آگے کی طرف اچھے سے گھمانا ہے۔ جیسے ہی آپ موٹر سائیکل کے ٹائر کو جھٹکے سے آگے کی جانب گھمائیں گےویسے ہی انجن اسٹارٹ ہونے لگے گا اور تین بار میں یہ اسٹارٹ ہوجائے گا۔ یہ طریقہ آپ کو مشکل میں پھنسنےسے بچاسکتا ہے اور کافی کارگر بھی ہے جس میں آپ کو محنت بھی نہیں کرنی پڑتی ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK