Inquilab Logo

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی کوبامقصد بنائیے

Updated: December 31, 2019, 7:27 PM IST | Agency

بامقصد زندگی کی بڑی اہمیت ا ور فوائد ہیں، حال ہی یہ ایک تازہ تحقیقی مطالعہ کی بنیاد پر ماہرین نے بھی ایسا ہی کچھ دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اس حوالے سے ایک تحقیقی کی گئی جس میں نوجوانوں سے لے کر عمردراز افراد کا سروے کیا گیا۔ اس تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی زندگی کو بامعنی اور بامقصد سمجھتے ہیں، وہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہتے ہیں۔

صحت مند رہنا چاہئے ۔ تصویر : آئی این این
صحت مند رہنا چاہئے ۔ تصویر : آئی این این

 بامقصد زندگی کی بڑی اہمیت ا ور فوائد ہیں، حال ہی یہ ایک تازہ تحقیقی مطالعہ کی بنیاد پر ماہرین نے بھی ایسا ہی کچھ دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  امریکہ میں اس حوالے سے ایک تحقیقی کی گئی جس  میں نوجوانوں سے لے کرعمردراز افراد کا سروے کیا گیا۔ اس تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی زندگی کو بامعنی اور بامقصد سمجھتے ہیں، وہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہتے ہیں۔ کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو کاؤنٹی میں۱۰۴۲؍ افراد سے ’صحت اور سوچ‘ کے بارے میں تفصیلی سروے فارم بھروائے گئے۔
   اس تفصیلی سروے  کے تحت  شرکاء  کے ذریعے بھروائے گئے فارم  کے جوابات کا نہایت باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا۔ اس  کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اپنی زندگی کو بامقصد اور بامعنی والے، یا زندگی میں کسی مقصد یا مفہوم کی تلاش میں رہنے والے لوگ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھی عموماً صحت مند رہتے ہیں۔ ان کے برعکس وہ لوگ جو اپنی زندگی کو بس یونہی گزار دینے کے قائل ہوتے ہیں، وہ ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں زیادہ بیمار رہنے لگتے ہیں۔ جوانی کو صحت مندی اور بڑھاپے کو بیماری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ عمر رسیدگی کے ساتھ صحت کا گرنا اگرچہ یقینی ہے لیکن مطالعے میں یہ دیکھا گیا کہ وہ تمام افراد جو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مقصد اور مفہوم کے قائل یا متلاشی تھے، وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اچھی صحت کے مالک تھے؛ جبکہ ان ہی کے ہم عمر، وہ افراد جو زندگی میں نہ تو کسی مقصد کے قائل تھے اور نہ ہی انہیں زندگی کے کسی مفہوم کی تلاش تھی، انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں زیادہ شدت سے متاثر کرنے لگیں۔ علاوہ ازیں، ان لوگوں کی اکتسابی (نیا سیکھنے کی) صلاحیتیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہیں  ویسے ویسے تیزی سے کم ہونے لگتی ہیں۔ غرض پیچیدہ اعداد و شمار اور تکنیکی زبان میں لپٹی ہوئی اس تحقیق کا پیغام بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ  بامقصد زندگی گزاریئے تاکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کا ذہن ٹھیک کام کرتا رہے اور جسمانی صحت بھی درست رہے۔ اس مطالعے کی تفصیلات جرنل آف کلینکل سائیکاٹری کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK