Inquilab Logo

 آئی آئی ایم اندورکے طالب علم کو ۵۰؍ لاکھ روپے کے پیکیج کی پیشکش

Updated: March 11, 2020, 2:33 PM IST | Agency | Indore

اندور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم اندور) میں اس بار طلبہ کے ’فائنل پلیسمنٹ‘  کے دوران ملک میں ملازمتوں کیلئے سالانہ تنخواہ پیکیج کی سب سے اونچی پیشکش ۲۳ء۵؍ فیصد کی اچھال کے ساتھ ۵۰؍ لاکھ روپے کی سطح پر پہنچی۔ آئی آئی ایم آئی کی جانب سے یہ اطلاع جمعرات کو جاری کی گئی۔

IIM Indore - Pic : INN
آئی آئی ایم اندور ۔ تصویر : آئی این این

اندور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم اندور)میں اس بار طلبہ کے ’فائنل پلیسمنٹ‘  کے دوران ملک میں ملازمتوں کیلئے سالانہ تنخواہ پیکیج کی سب سے اونچی پیشکش ۲۳ء۵؍ فیصد کی اچھال کے ساتھ ۵۰؍ لاکھ روپے کی سطح پر پہنچی۔ آئی آئی ایم آئی کی جانب سے یہ اطلاع جمعرات کو جاری کی گئی۔ اس ضمن میں آئی آئی ایم آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ پچھلے سال ہمارے یہاں طلبہ کےفائنل پلیسمنٹ کے دوران ملک میں نوکری کیلئےسالانہ تنخواہ کے پیکیج کی سب سے اونچی پیشکش ۴۰ء۴؍ لاکھ روپے کی تھی۔ افسر نے بتایا کہ پلسیمنٹ کے دوران آئی آئی ایم آئی طلبہ کو بیرون ممالک میں نوکری کی ۲؍ پیشکش بھی ملی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنی تنخواہ کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی ایم آئی کے طلبہ کو پلیسمنٹ کے دوران ملک و بیرون ملک کے ۱۶۰؍ سے زیادہ آجروں(کمپنیوں) سے اوسطاً ۲۲ء۹۲؍ لاکھ روپے کے تنخواہ پیکیج کی پیشکش ہوئی ہے۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ آئی آئی ایم آئی میں اس سال تعلیم مکمل کرنے والے سبھی ۵۷۸؍ طلبہ کو پلسیمنٹ پروسیس کے دوران نوکری کی پیشکش ملی ہے۔ یہ بیچ ملک بھر کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ایک ہی تعلیمی سیشن میں نصاب مکمل کرنے والا سب سے بڑا بیچ ہے۔ اس میں آئی آئی ایم کے ۲؍ سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام (پی جی پی ) اور ۵؍ سالہ انٹی گریٹیڈ پروگرام مینجمنٹ (آئی پی ایم) کے طلبہ شامل ہیں۔ آئی آئی ایم آئی میں فائنل پلیسمنٹ  کے دوران کنسلٹنسی، فروخت(سیلز) ، مارکیٹنگ اور فائنانس کے سیکٹر میں ملازمتوں کی پیشکش دینے میں آجروں کا سب سے زیادہ رجحان دیکھا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK