Inquilab Logo

ماہ جنوری میں یہ شاندار کاریں ہندوستانی بازار کی رونق بڑھائیں گی

Updated: January 02, 2021, 1:55 PM IST | Agency

کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب یوں تو ۲۰۲۰ء کا سال کاروبار کے لحاظ سے بہت ہی خراب گزرا ہے اس لئے آٹو موبائل کمپنیاں اب  ۲۰۲۱ء  کیلئے پرجوش ہیں۔ کئی کمپنیاں اپنی نئی کاریں ہندوستان میں لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ جنوری میں کون سی کاریں  ہندوستانی بازار میں قدم رکھیں  گی۔

Altroz
الٹروز

کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب یوں تو  ۲۰۲۰ء کا سال کاروبار کے لحاظ سے بہت ہی خراب گزرا ہے اس لئے آٹو موبائل کمپنیاں اب   ۲۰۲۱ء  کیلئے پرجوش ہیں۔ کئی کمپنیاں اپنی نئی کاریں  ہندوستان میں لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ جنوری میں کون سی کاریں  ہندوستانی بازار میں قدم رکھیں  گی۔ 
nٹاٹا الٹروز ٹربو پیٹرول: ٹاٹا کی الٹروز ہندوستان  میں ایک بے حد ہی مقبول کار ہے اور کمپنی اس کا نیا ماڈل پیش کرنے کی تیاریو ں  میں  مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹاٹا کی جانب سے الٹروز ٹربو پیٹرول ماڈل کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔  یہ ماڈل ۱۳؍ جنوری کو ہندوستان میں فروخت کیلئے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کاٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے۔ 
nٹویوٹا فورچیونر فیس لفٹ/فورچیونر لیجنڈر: حال ہی میں ٹویوٹا نے بتایا تھا کہ وہ ۶؍ جنوری کو ہندوستان میں اپنی مشہور فل سائز ایس یو وی فورچیونر کو ہندوستان میں لانچ کرے گی ۔ معلوم ہوکہ اس کار کی لانچنگ ورچوئل ایونٹ کے ذریعے کی جائے گی جس میں فورچیونر فیس لفٹ کے ساتھ ہی کمپنی اپنی فورچیونر لیجنڈر ماڈل کو بھی مارکیٹ میں اتارے گی۔ 
nآؤڈی اے فور فیس لفٹ: آؤڈی کی نئی لگژری سیڈان اے فور کو جنوری میں ہی لانچ کیا جائے گا۔ آؤڈی نے اپنی اس لگژری کار کے لئے بکنگ کی شروعات بھی کردی ہے ۔ یہ نئی کار جدیدفیچرس سے لیس کی گئی اور اس میں نیا ٹچ اسکرین انفوٹیمنٹ سسٹم، مررس کے لئے نیا ایم ایم آئی انٹر فیس   بھی دیا گیا ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK