Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں آپ خود جی آئی ایف تصویر بناسکتے ہیں

Updated: February 17, 2020, 1:36 PM IST | Agency

وہاٹس ایپ کے صارفین کی تعداد۲؍ارب سے زیادہ ہوچکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجیز، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔جیسا کہ اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ وہاٹس ایپ میں اینی میٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کیلئے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارالیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسیجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔

وہاٹس ایپ میں آپ خود جی آئی ایف تصویر بناسکتے ہیں ۔ تصویر : آئی این این
وہاٹس ایپ میں آپ خود جی آئی ایف تصویر بناسکتے ہیں ۔ تصویر : آئی این این

 وہاٹس ایپ کے صارفین کی تعداد۲؍ارب سے زیادہ ہوچکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجیز، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔جیسا کہ اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ وہاٹس ایپ میں اینی میٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کیلئے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارالیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسیجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ہی ایسا فیچر بھی چھپا ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر تیار کرکے بھیج سکتے ہیں؟ 
 جی ہاں واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے سب سے پہلے وہاٹس ایپ کو اوپن کریں۔اس کے بعد اس چیٹ ونڈو کو اوپن کریں جس پر اینی میٹڈ تصویر بھیجناچاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہاں سے گیلری کے آپشن میں چلے جائیں۔فون گیلری سے ویڈیو کا انتخاب کریں جس کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں۔سلیکٹ کرنے پر وہاٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیوکاپریویو نظر آنے لگے گا، اگر اس کا دورانیہ۶؍سیکنڈ سےزیادہ ہو تو اضافی حصے کو ٹرم یا کاٹ کر اپنی پسند کے۶؍ سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ویڈیوکیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کردیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ خودکار طور پر اس ویڈیو کو انیمیٹڈ تصویر میں بدل دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK