Inquilab Logo

جیگوار لینڈر ووَرکی’ ایکس ای فیس لفٹ‘خوبصورت اور تیزطرار نئی کارایسی ہے

Updated: March 14, 2020, 12:21 PM IST | Ankit Dubey

جیگوار لینڈروور نے گزشتہ تین ماہ میں اب تک جیگوار ایکس ای فیس لفٹ(دسمبر۲۰۱۹ء)،رینج رووراِی ووک (جنوری ۲۰۲۰ء)ا ور لینڈ روور ڈِسکوری اسپورٹ(جنوری ۲۰۲۰ء) لانچ کی ہے ۔ ان میں سے ہم نے ایکس ای فیس لفٹ کو آزمائشی طور پر چلایا۔

JAGUAR XE Facelift  Picture INN
جیگوار لینڈر ووَرکی ایکس ای فیس لفٹ. تصویر : آئی این این

جیگوار لینڈروور نے گزشتہ تین ماہ میں اب تک جیگوار ایکس ای فیس لفٹ(دسمبر۲۰۱۹ء)،رینج رووراِی ووک (جنوری  ۲۰۲۰ء)ا ور لینڈ روور ڈِسکوری اسپورٹ(جنوری ۲۰۲۰ء)  لانچ کی ہے ۔ ان میں سے ہم نے  ایکس ای فیس لفٹ کو آزمائشی طور پر چلایا۔ اس نئی کار میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور طاقتور بی ایس ۶؍ پیٹرول اور ڈیزل انجن سے لیس کیا گیا ہے۔ ہم نے اس کا صرف پیٹرول ’پی ۲۵۰ ایس یی‘ٹاپ اسپیک ویریئنٹ ہی چلایا ہے ۔ پرانے ماڈل کے مقابلے اس میںکئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسے ۲۰۲۰ء کے لئے پوری طرح تیار کردیا گیا ہے۔
ڈیزائن اور لُکس کیسا ہے؟
 جیگوار ایکس فیس لفٹ کے ڈیزائن اور لُکس میں کمپنی نے کافی حد تک اچھا کام کیا ہےا ور یہ سامنے سے تیز طرار معلوم ہوتی ہے ۔ اسپورٹی لُک کیساتھ اب یہ کافی آرام دہ بھی لگتی ہے ۔ اس میں پتلی ایل ای ڈی لائٹیں دی گئی ہیں۔  بمپر نیا ہے اور گِرِل  تھوڑی بڑی کردی گئی ہے۔ نئے لوگو کے ساتھ یہ گاڑی اب کافی پریمیم لگتی ہے۔ سائیڈ پروفائل کی بات کریں تو ۷؍اسپورٹ الائے وہیل نئے ہیں۔ اس طرح کے الائے وہیل کمپنیاں زیادہ تر اپنی کانسپٹ گاڑیوں میں دکھاتی ہیں، لیکن پروڈکشن ماڈل میں یہ الائے وہیل کافی اچھا لُک دیتے ہیں۔ ۴ء۵؍ میٹر سے زیادہ لمبی اور ’لواِسٹانس‘ کے سبب یہ کافی پھرتیلی معلوم ہوتی ہے۔ اسکے پچھلے حصے میں بھی نیا بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کروم فنش موجود ہے۔ حالانکہ بمپر پلاسٹک کا ہے جس کی وجہ سے کٹنگ تو دکھائی دیتی ہے لیکن یہ اس پر کافی اچھابھی لگ رہا ہے ۔ مجموعی طور پر اس کا ڈیزائن چاروں جانب سے کافی  اعلیٰ درجہ کا نظر آتا ہے۔
انٹیریئر میں کیانیا ہے؟
 جیگوار ایکس ای فیس لفٹ کے انٹیریئر میں اگر ہم دوسری لائن کو دیکھیں تو یہاں داخل ہونے میں لمبے قد کے شخص کو تھوڑی دقت ہوسکتی ہے۔ یہ ایک بے بی جیگوار ہے اس لئے اس میںپچھلی سیٹوں کیلئے تھوڑی کم جگہ دی گئی ہے۔ لیگ رُوم اور ہیڈ رُوم بھلے ہی تھوڑا کم لگے پر اگر آپ کا قد ۵ء۵؍ سے کم ہے تو آپ کو یہاں کافی آرام ملتا ہے۔  پچھلی سیٹوں پر ۳؍ افراد کیلئے کمپنی نے بھلے ہی سیٹ بیلٹ دیا ہے لیکن یہاں ۲؍ لوگ ہی آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ جیگوار ایکس ای ریئر وہیل ڈرائیو ہے اور اس لئے یہاں ریئر وہیلس کیلئے ایکسل جاتا ہوا دکھائی دے گا جس کی وجہ سے بیچ میں بیٹھنے والے شخص کو اپنے پیر رکھنے کیلئے تھوڑی پریشانی ہوگی ۔ پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کیلئے ۲؍ کپ ہولڈرس کیساتھ ایک بڑا آرم ریسٹ بھی ملتا ہے ۔ 
 اسکے علاوہ اگر آپ جیگوار ایکس ای چلانے کیلئے خریدنا چاہتے ہیں تو یہاں آپ کیلئے کافی کچھ ملتا ہے ۔ ڈرائیور سیٹ پر جیسے ہی آپ آتے ہیں تو ایسا لگے گا کہ جیسے آپ کسی اسپورٹس کار میں بیٹھے ہیں۔ کمپنی نے اس بار اسپورٹ شفٹ سلیکٹر دیا ہے جو کہ جیگوار کی ایف ٹائپ سے متاثر ہے ۔ پرانے ویریئنٹ میں آپ کو ایک روٹری ڈائل گیئر شفٹ ملتا تھا،  جسے اب تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسکےعلاوہ اگر آپ انٹیریئر کی پوری بناوٹ دیکھتے ہیں تو یہ پوری طرح نئی لگتی ہے۔
 مجموعی طور پر اس کے کیبن میں نیا پن دکھائی دیتا ہے۔ ہر جگہ آپ کو عمدہ کوالیٹی والا مٹیریل ملے گا۔ سینٹر کنسول پر آپ کو ایک ہائی ریژولیوشن کے ساتھ ۱۰؍ انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو یہاں پیانو بلیک فنشن کے ساتھ ووڈن فنش بھی دیکھنے کو ملے گی جو کہ اس گاڑی کے سینٹر کنسول اور دروازوں کو کافی پریمیم بناتی ہے۔ 
 اس میں آپ کو وَرچوئل انسٹرومنٹ کلسٹر بھی ملتا ہے، جو اب کنیکٹیڈ نیوگیشن پرو کیساتھ آتا ہے۔ اس کا انٹرفیس پوری طرح نیا دکھائی دیتا ہے ۔ اسٹیئرنگ کی گرفت بھی اچھی ہے اور یہاں بھی ڈیش بورڈ کی طرح چمڑے پر ڈبل سلائی دی گئی ہے۔ اس کی اگلی نشستوں کی پوزیشن کو ۱۲؍طریقوں سے الیکٹرانک طریقے سے ایڈجسٹ کیا جاسکتاہے۔ اس میں ۴۱۰؍ لیٹر کا بُوٹ اسپیس ملتا ہے ، اس جیگوار کیلئے بھلے ہی ناکافی لگے لیکن بی ایم ڈبلیو ۳؍ سیریز کے ۴۸۰؍ لیٹر بُوٹ اسپیس میں کافی کم ہے۔
ڈرائیونگ کے دوران کارکردگی
 جیگوار ایکس ای فیس لفٹ ۲؍ انجن متبادل کے ساتھ آتا ہے۔  اس میں ۲ء۰؍لیٹر کا انجینیم پیٹرول ڈیزل انجن ہے۔ ہم نے جیگوار ایکس ای ویریئنٹ چلایا جو کہ ٹربو چارج پیٹرول انجن کےساتھ آتا ہے ۔ یہ ۲۴۸؍ بی ایچ پی کی پاور ۳۶۵؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔  اگر اس کا مقابلہ بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے ۲ء۰؍ لیٹر پیٹرول انجن سے کریں تو وہ ۲۵۵؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۴۰۰؍این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ ۳؍ سیریز پاور آؤٹ پُٹ کے معاملے میں جیگوار ایکس ای کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ، لیکن ڈرائیو کے دوران جیگوار ایکس ای پیٹرول بھی پوری ٹکر دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔  انجن ۸؍ اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کےساتھ آتا ہے ۔ اس میں ۴؍ ڈرائیو موڈس (رین/اِسنو، اِیکو، کمفرٹ، ڈائنامک) دیا ہے۔ اس کےعلاوہ انجن اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن بھی آپ کو ملتا ہے ۔ موڈس کی بنیاد پر اس گاڑی کا ردعمل بدل جاتا ہے۔ ڈائنامک موڈ پرچلانے پریہ اسپورٹی احساس دینے لگی ہے ، ایگزاسٹ کی آواز بدل جاتی ہے اور اسٹیئرنگ وہیل بھی تھوڑی سخت نظر آتی ہے۔  گیئر شفٹ سے زیادہ پیڈل شفٹ اس موڈ پر کافی زبردست کام کرتا ہے ۔ ایکو موڈ پر یہ کافی پرسکون لگتی ہے ۔ کمفرٹ موڈ پر اس کا انجن تھوڑا تھکا ہوا محسوس ہے۔ سسپینشن بھی کافی سافٹ ہے اور یہ اندر بیٹھے مسافروں کو کافی زیادہ آرام پہنچاتی ہے ۔ اتنا ہی جو لوگ اسے ڈرائیور رکھ کر آرام سے پچھلی سیٹ پر رائیڈ کرنا چاہتا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ گاڑی کافی بہتر ثابت ہوتی ہے۔
سیفٹی فیچرکون سے ہیں؟
 سیفٹی فیچرس کے طور پر کمپنی نے ۶؍ ایئر بیگز، لین کیپ اَسسٹ، پارک اسسٹ اور آل سرفیس پروگریس کنترول دیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس کے ریئر کیمرے کی بات کریں تو یہ بھی زیادہ ہائی ریزولیوشن کے ساتھ آتا ہے ۔ 
ہمارا فیصلہ
 بی ایم ڈبلیو سیریز کو بھی پچھلے سال ہی لانچ کیا گیا اور یہ بالکل نئے جنریشن ماڈل کیساتھ ہندوستان میں آئی۔ ۳؍  سیریز کی قیمت ۴۱ء۴؍لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ جیگوار ایکس ای کی شروعاتی قیمت ۴۴ء۹۸؍ لاکھ روپے ہے۔ قیمتوں میں لگ بھگ ۳ء۵۸؍ لاکھ روپے کا فرق ہے۔  ہمارا خیال ہے کہ اس سیگمنٹ کی کارخریدنے کا متمنی شخص  قیمتوں کے تئیں اتنا نہیں سوچتا۔ بی ایم ڈبلیو ۳؍ سیریز میں  کئی سارے فیچرس اور طاقتور انجن بھی ملتا ہے ،لیکن اگر آپ جیگوار ایکس ای کی بات کریں تو یہ خوبصورت  اورپھرتیلی نظر آتی ہے۔ساتھ ہی بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس اور پریمیم اسپورٹ سیڈان کی قیمت پر ہندوستانی بازار میں دستیاب ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK