Inquilab Logo

جیگوارایکس جے۵۰: بہتر ڈرائیونگ فیچر سے لیس لگژری لیموزین

Updated: January 11, 2020, 10:00 AM IST | Ankit Dubey | New Delhi

ایکس جے ۵۰؍ ایک بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس کے ساتھ آتی ہے۔ حالانکہ اس میں کافی ٹیکنالوجی کی کمی محسوس ہوتی ہےجوکہ اسی قیمت پر اب جرمن کار کمپنیوں کی لگژری کاروں میں موجود ہوتے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں جیگوار ایکس جے ۵۰؍ کی ٹیسٹ ڈرائیوکی ہے اور اس میں ہمیں کیا کچھ اچھا لگا وہ آپ کو اس جائزہ میںبتانے جارہے ہیں۔

جیگوار ایکس جے ۵۰ ۔ تصویر : آئی این این
جیگوار ایکس جے ۵۰ ۔ تصویر : آئی این این

  اپنی پہلی ’ایکس جے۶‘ کو لانچ کیا تھا جو کہ کمپنی کی ایک سب سے لگژری سیڈان تھی اور کمپنی نے ۲۰۱۸ء کے آخر میں ’جیگوار ایکس جے‘ کی ۵۰؍ویں سالگرہ پر اپنی اوریجنل ’ایکس جے ۶‘ کو خراج پیش کرتے ہوئے ایک اسپیشل ایڈیشن ’جیگوار ایکس جے ۵۰‘ پیش کیا ہے جو کمپنی کی ایک لگژری سیڈان ہے۔ ایکس جے ۵۰؍ ایک بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس کے ساتھ آتی ہے۔ حالانکہ اس میں کافی ٹیکنالوجی کی کمی محسوس ہوتی ہےجوکہ اسی قیمت پر اب جرمن کار کمپنیوں کی لگژری کاروں میں موجود ہوتے ہیں۔  ہم نے حال ہی میں جیگوار ایکس جے ۵۰؍ کی ٹیسٹ ڈرائیوکی ہے اور اس میں ہمیں کیا کچھ اچھا لگا وہ آپ کو اس جائزہ میںبتانے جارہے ہیں۔
ڈیزائن میں کیا ہے خاص؟
 اگر آپ ریگولر ’ایکس جے‘ سیڈان کو دیکھتے ہیں جو جیگوار ایکس جے آپ کو ایک اَپ ڈیٹ ماڈل جیسی لگے گی اور یہ دکھائی دینے میں فریش لگتی ہے ۔ ۱ء۸؍ ٹن کے وزن اور ۵ء۲؍ میٹر سے زیادہ لمبائی کے ساتھ سڑکوں پر چلتی ہوئی یہ کافی پیاری اور آرام دہ لگتی ہے ۔ فرنٹ اور ریئر دونوں ہی بمپر پر کمپنی نے ایک نیا لُک دینے کی کوشش کی ہے۔ اس میں بلیک گِرل کے ساتھ سائیڈ میں ۱۹؍ انچ کے الائے وہیل ملتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کے سائیڈ وینٹس اور ریئر پر ایکس جے ۵۰؍ کی بیجنگ بھی ملتی ہے۔ مجموعی طور پر ایکس جے ۵۰؍ کا ڈیزائن کافی سادہ دکھائی دیتا ہے، لیکن اس میں بُوٹ سےملتی ہوئی سلوپنگ رُوف لائن، نچلا اسٹانس اور ایکسٹینڈیڈ ٹیل لائٹس ا سے پوری طرح ایک لگژری لیموزین کا روپ دیتا ہے۔
انٹیئریئر کی خاص باتیں
 جیگوار ایکس جے ۵۰؍ کے انٹیریئر میں جیسے آپ بیٹھتے ہی تو یہ کسی لگری ناؤکا سے کم نہیں لگے گی۔ اندر بیٹھتے ہی آپ پائیں گے کہ اس میں کئی جگہ پر لکڑی کا استعمال کیاگیا ہے ۔ ڈیش بورڈ سے لے کر دروازوں تک آپ کو اس میں لکڑی کا کافی اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ڈائمنڈ پیٹرن اسٹچڈ ہلکے رنگ کی سیٹیں دی گئی ہیں ۔ بھلے ہی اس کا کیبن زیادہ ہائی ٹیک نہ لگے لیکن اس میں کافی کچھ چیزیں ایسی ملتی ہیں جو آپ کو ایکس جے کی تاریخ کے بارے میں بیاں کرتی نظر آتی ہے۔
 ایکس جے ۵۰؍ میں آپ کو ایک ایک مکمل انسٹرومنٹ کلسٹر، ۱۰؍ انچ کا ٹچ اسکرین سسٹم، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل سیٹیں، ریئر پسنجر انٹرٹینمنٹ اسکرین، انفرادی ہیڈ فون، سن رُوف اور کافی سہولت بخش چیزیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو چاروں سیٹوں پر وینٹی لیٹیڈ فیچر کے ساتھ مساج فنکشن بھی دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس کا انٹیریئر کافی خوبصورت، پرکشش اور آرام دہ ہے۔ 
کارکردگی کیسی ہے؟
 اس کی ڈرائیونگ ڈائنامکس جان لیں گے تو آپ کو احساس ہوجائے گا کہ آخر ایکس جے پوری دنیا میں اتنی مقبول عام کیوں ہے۔ جیگوار ایکس جے ۵۰؍ کی سب سے بڑی خاصیت اس کی کارکردگی اور ڈرائیونگ ڈائنامکس ہی ہیں۔ ایکس جے ۵۰؍ میں کمپنی نے ۳؍ لیٹر کا ۶؍ سلنڈر ڈیزل انجن دیا ہے جو ۳۰۰؍ بی ایچ پی کی پاور ۶۹۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اسے چلانے کے دوران جب بھی آپ تھروٹل بھرتے ہیں تو آپ کو یہ ایک تیز طرار گاڑی لگتی ہے۔ بھلے ہی فوراً  ایکسلریٹ کرنے پر آپ کو یہ ایکدم پھرتیلی نہ لگے لیکن ایکسلریٹر دباتے ہی آپ کو کچھ ایسا لگے گا کہ جیسے اب جنگلی بلی اپنے شکار کو دبوچنے جارہی ہو۔ ایک بار جب یہ لیموزین رفتار پکڑلیتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے کوئی روک نہیں سکتا۔  لیکن اس کی بریکنگ سچ مچ اتنی اچھی ہے کہ آپ  اسے کسی بھی رفتار میں آسانی سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ انجن ۶؍ اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس سے لیس ہے۔ ایکس جے ۵۰؍ کو صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں ۷ء۱۸؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ رفتار بھرنے کے دوران بھی آپ کو اس میں کہیں بھی ٹربو لیگ کی محسوس نہیں ہوگی ۔ گیئرشفٹنگ بھی اچھی طرح ہوتی ہے۔ پیڈل شِفٹرس کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ حالانکہ اگر آپ اس سے بھی زیادہ پاور کی امیدرکھتے ہیں تو آپ اسے اسپورٹ موڈ پر ڈالئے۔
 اسکا جھکا ہوا اِسٹانس اور بھاری پن اسے کافی مضبوط بناتا ہے اور ساتھ ہی اسے مستحکم اور کنٹرول میں بھی میں رکھتا ہے۔ ۵ء۲؍ میٹر سے زیادہ لمبائی کے باعث بھی اسٹیئرنگ کا رسپانس بھی کافی اچھا ہے۔ یہ ایک متوازن ڈرائیو دینے کیلئے بہتر متبادل لگتی ہے ۔ لمبی ہونے کے باوجود بھی آپ کو اسکے ٹرننگ ریڈیئس کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ 
 اب اسکی رائیڈ کوالیٹی کی بات کریں تو اس میں کمپنی نے سیلف لیولنگ ایئر سسپنشن دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر موجود گڑھوں کا پتہ ہی نہیں چلتا اور ساتھ ہی اس میں این وی ایچ لیول بھی کافی بہتر محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈرائیور اس گاڑی کو چلائے اور آپ لمبی دوری کیلئے ایک آرام دہ رائیڈ پر ہیں تو بھی آپ کو اس میں تیز رفتار پر کسی طرح کی کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوگی ۔ مجموعی طور پر اس میں آپ کوایک بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس ملتے ہیں جو کہ اسے جیگوار کی ایک بہتر لگژری سیڈان بناتے ہیں۔ 
ہمارا فیصلہ
 جیگوار ایکس جے ۵۰؍ میں بھلے ہی آپ کو وہ لگژری اور ہائی ٹیک فیچر نہ ملیں جو آپ جرمن کار میکر کی لگژری گاڑیوں میں دیکھتے ہیں لیکن اس کی ڈرائیونگ ڈائنامکس اور کارکردگی آپ کوشاید اس سیگمنٹ میں موجود کسی اور گاڑی میں نہ دیکھنے کو ملے۔ جیگوار ایکس جے ۵۰؍ ان لوگوں کیلئے ہے جو ایک لگژری گاڑی تو چاہتے ہیں ساتھ ہی وہ ٹیکنالوجی سے زیادہ پرفارمنس میں بھروسہ کرتے ہیں۔ ہندوستانی بازار میں اس کی قیمت ۱ء۱۱؍ کروڑ روپے (ایکس شور وم)ہے جو کہ اسٹینڈرڈ ایکس جے ایل سے تقریباً ۸ء۷۲؍ لاکھ روپے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK