Inquilab Logo

جے ای ای ایڈوانسڈ اے اے ٹی ۸؍اکتوبرکومنعقد ہوگا

Updated: September 03, 2020, 12:30 PM IST | Agency | New Delhi

آئی آئی ٹی کھرگپور، آئی آئی ٹی وارانسی اور آئی آئی ٹی رورکی کے بیچلر آف آرکیٹکچر کورس میں  داخلے کیلئے ہونے والاآرکیٹکچر اپٹی  ٹیوڈ ٹیسٹ(جے ای ای ایڈوانسڈ اے اے ٹی ۲۰۲۰) ۸؍اکتوبر ۲۰۲۰ء کو منعقد ہوگا۔

Online Application
آن لائن اپلیکشن ۔ تصویر

آئی آئی ٹی کھرگپور، آئی آئی ٹی وارانسی  اور آئی آئی ٹی رورکی کے بیچلر آف آرکیٹکچر کورس میں  داخلے  کیلئے ہونے والاآرکیٹکچر اپٹی  ٹیوڈ ٹیسٹ(جے ای ای ایڈوانسڈ اے اے ٹی ۲۰۲۰) ۸؍اکتوبر ۲۰۲۰ء کو منعقد ہوگا۔    اس داخلہ امتحان کا انعقاد کرنے والے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی  نے جے ای ای ایڈوانسڈ بروشر میں اے اے ٹی ۲۰۲۰ء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔  یہ داخلہ امتحان ملک بھر کے ۲۳؍ آئی آئی ٹی اداروں میں منعقد کیا جائے گا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس داخلہ امتحان کیلئے رجسٹریشن پورٹل ۵؍اکتوبر (صبح ۱۰؍بجے ) سے ۶؍ اکتوبر (شام ۵؍بجے) تک دستیاب ہوگا۔  رجسٹریشن فارم جے ای ای ایڈوانسڈ کی آفیشیل ویب سائٹ’jeeadv.ac.in‘ پر دستیاب ہوگا۔ جو امیدوار جے ای ای ایڈوانسڈ ۲۰۲۰ء کامیاب ہوں گے صرف وہی جے ای ای ایڈوانسڈ اے اے ٹی میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ اے اے ٹی کا پرچہ ۸؍اکتوبر کو صبح ۹؍ سے ۱۲؍ بجے کے درمیان لیا جائے گا۔ اس امتحان کا نتیجہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۰ء کو جاری کیا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب آئی آئی ٹی میں ایڈمیشن کیلئے جے ای ای ایڈوانسڈ ۲۷؍ ستمبر کو منعقد کیاجائے گا۔ جے ای ای ایڈوانسڈ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۰ء سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK