Inquilab Logo

نئی کار: جیپ کمپاس بی ایس ۶؍ ہندوستانی بازار میں پیش کردی گئی

Updated: March 07, 2020, 11:15 AM IST | Agency | New Delhi

نئی دہلی (ایجنسی): ہندوستان میں جیپ کمپاس رینج کے بی ایس ۶؍ ماڈل کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ا ن ماڈلز کی قیمتوں کے متعلق تفصیلات عام نہیں کی ہے، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ جیپ کمپاس بی ایس ۶؍ پیٹرول ماڈل کی قیمتوں میں ۲۵؍ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وہیں اس

Jeep Compass BS6. Picture INN
جیپ کمپاس بی ایس ۶ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی: ہندوستان میں جیپ کمپاس رینج کے بی ایس ۶؍ ماڈل کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ان ماڈلز کی قیمتوں کے متعلق تفصیلات عام نہیں کی ہے، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ جیپ کمپاس بی ایس ۶؍ پیٹرول ماڈل کی قیمتوں میں ۲۵؍ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وہیں اس کے بی ایس ۶؍ ڈیزل کی قیمتوں میں ۱ء۱؍ لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ معلوم ہوکہ جیپ کمپاس رینج کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۱۵ء۶۰؍لاکھ روپے ہے۔ اس کے بی ایس ۶؍ کمپلائنٹ ماڈل کے پاور آؤٹ پُٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اس میں پاور کے لئے ۲ء۰؍ لیٹر کا ملٹی جیٹ ڈوئل ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔ اس کا آئل برنر انجن ۱۷۰؍ بی ایچ پی کی پاور ۳۵۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اس میں ۱ء۴؍ لیٹر کا ملٹی لیئر پیٹرول انجن کا بھی متبادل ملتا ہے ۔ اس کا انجن ۱۶۱؍ بی ایچ پی کی پاور ۲۵۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ دونوں ہی ماڈل میں ۶؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ۹؍ اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کا متبادل ملتا ہے ۔ اپ ڈیٹ کے لحاظ سے دیکھیں تو اس کے ڈیزل موٹر میں اب ’AdBlue‘ٹرینک شامل کیاگیا ہے جو انجن کو صاف کرنے کیلئے یوریا کا استعمال کرتا ہے۔ فیچرس کی بات کریں تو اب اس کے سبھی ویریئنٹ میں اسٹارٹ اسٹاپ سسٹم اور کروز کنٹرول بطور اسٹینڈرڈ فیچر ہوں گے۔ جیپ کمپاس کے لمیٹیڈ پلس ویریئنٹ میں اب نئے ڈیزائن والے ۱۸؍ انچ کے الائیے وہیل دئیے گئے ہیں۔ وہیں بقیہ تمام ویریئنٹ میں ۱۷؍ انچ کے الائے وہیل دئیے گئے ہیں۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK