Inquilab Logo

ڈرائیونگ کا ہنررکھنے والے دسویں کامیاب نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع

Updated: February 25, 2020, 1:49 PM IST | Agency

 سرکاری ملازمت کےمتلاشی نوجوانوں کیلئے محکمہ ڈاک’انڈیا پوسٹ‘ نے ملازمت کے شاندار موقع کی پیشکش کی ہے ۔ انڈیا پوسٹ نے اسٹاف کار ڈرائیور (آرڈینری گریڈ) بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 محکمہ ڈاک میں ملازمتوں کے مواقع ۔ تصویر : آئی این این
محکمہ ڈاک میں ملازمتوں کے مواقع ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : سرکاری ملازمت کےمتلاشی نوجوانوں کیلئے محکمہ ڈاک’انڈیا پوسٹ‘ نے ملازمت کے شاندار موقع کی پیشکش کی ہے ۔ انڈیا پوسٹ نے  اسٹاف کار ڈرائیور (آرڈینری گریڈ) بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔  یہ بھرتی ممبئی، گوا، سانگلی، رتناگیری اور سندھو درگ کے ڈویژن  دفاتر کیلئے کی جارہی ہے ۔کل اسامیوں کی تعداد ۱۶؍ ہے۔ جن میں ممبئی ڈویژن کیلئے کل ۱۰؍  اسامیاں  ہیں  جن میں اَن ریزرو کٹیگری کی ۴، ای ڈبلیو ایس۔ایس سی ۔ایس ٹی  اور ای ایس ایم کٹیگری کیلئے فی کٹیگری ایک ،او بی سی کیلئے ۳؍ اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔   ان عہدوں کیلئے درخواست کے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ۔ درخواست کی آخری تاریخ ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۰ء ہے ۔  معلوم ہوکہ ’اسٹاف کار ڈرائیور(آرڈینری گریڈ)جنرل سینٹرل سروس ،گریڈ سی نان گزیٹیڈ،نان منسٹریل ‘کے عہدےکیلئے بھرتی کی جارہی ہے ۔  درخواست گزار  ۳؍سالہ ڈرائیونگ کا تجربہ رکھتا ہو۔ عمر کی حدکم از کم ۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ۲۷؍ سال ہے ۔ ایس سی /ایس ٹی طبقہ کے امیدواروں کیلئے ۵؍ سال اور اوبی سی امیدواروں کیلئے ۳؍ سال کی رعایت ہوگی۔  امیدواروں کا انتخاب لائٹ اور ہیوی موٹر وہیکل گاڑیوں کے ڈرائیونگ  ٹیسٹ سے کیا جائے گا۔  مزید تفصیلات کیلئے درج ذیل لنک پر جائیں اور نوٹیفکیشن پڑھیں

https://www.indiapost.gov.in/VAS/Pages/Recruitment/
DriverRecruitment13022020.pdf

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK