Inquilab Logo

کِیا سونیٹ لانچ ،ابتدائی قیمت ۶ء۷۱؍لاکھ روپے

Updated: September 19, 2020, 3:46 AM IST | Mumbai

جنوبی کوریائی آٹوموٹیو کمپنی’ کِیا موٹر س‘ نےہندوستانی بازار میں  اپنی نئی کامپیکٹ ایس یو وی ’کیا سونیٹ‘ لانچ کردی ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جنوبی کوریائی آٹوموٹیو کمپنی’ کِیا موٹر س‘ نےہندوستانی بازار میں  اپنی نئی کامپیکٹ ایس یو وی ’کیا سونیٹ‘ لانچ کردی ہے ۔ آئیے جانتے ہیں اس نئی کامپیکٹ ایس یو وی کے فیچرس اور تکنیکی استعداد کیا ہیں ۔ کِیا نے اس نئی ایس یو وی کی ہندوستان میں ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۶ء۷۱؍ لاکھ روپے رکھی ہے۔
انجن کی تکنیکی استعداد : اس نئی کار میں ریفائنڈ ۱ء۵؍ سی آر ڈی آئی ڈیزل انجن دیا گیا ہے جوکہ ۶؍ اسپیڈمینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ (۱۰۰؍پی ایس پی پاور پیداکرتا ہے۔) اور دوسرا (۱۱۵؍ پی ایس کی پاور پیدا کرتا ہے۔) اس میں  ۶؍ اسپیڈ ایڈوانس اے ٹی دیا گیا ہے۔ دوسر انجن جی ۱ء۰؍ ٹی جی ڈی آئی پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ ۱۲۰؍ پی ایس کی پاور پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن ۶؍ آئی ایم ٹی اور ۷؍ ڈ ی سی ٹی اسمارٹ اسٹریم کے ساتھ آتا ہے۔ تیسرا ایڈوانس اسمارٹ اسٹریم جی ۱ء۲؍ پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ ۵؍اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے جو ۸۳؍پی ایس کی پاور پیدا کرتا ہے۔
سیفٹی فیچرس:کیا سونیٹ کے سیفٹی فیچرس کی بات کی جائے تو اس میں ڈوئل ایئربیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی ، ریئر پارکنگ سینسر، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل جیسے فیچرس دئیے گئے ہیں ۔اس کار کے انٹیریئر فیچر یعنی اندرونی حصے میں  دی گئی سہولیات و آلات کی بات کی جائے تو۲۶ء۰۳؍سینٹی میٹر ٹچ اسکرین کلر کلسٹر، فرنٹ وینٹی لیٹیڈ نشستیں ، اسمارٹ پیور ایئر پیوریفائر کے ساتھ وائرس پروٹیکشن، ملٹی ڈرائیو موڈس اور ٹیکشن موڈ اور ایم ٹی ریموٹ انجن اسٹارٹ فیچر دئیے گئے ہیں ۔ 
کلر اور ڈائمینشن:اس نئی کار کو کلیئر وہائٹ،اسٹیل سلور، انٹینس ریڈ، گریویٹی گرے اور بلیک ون ٹون میں  دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کار کا ڈائمینشن دیکھیں  تو اس کی لمبائی ۳۹۹۵؍ ایم ایم، چوڑائی ۱۷۹۰؍ایم ایم اور اونچائی ۱۶۱۰؍ایم ایم ہے۔ 
بیرونی ڈیزائن اور فیچرس:اس کار کا بیرونی ڈیزائن پرکشش ہے۔ اس میں کراؤن جیویل ایل ای ڈی ہیڈلیمپ، ہارٹ بیٹ ایل ای ڈی ڈی آرایلز کے ساتھ انٹی گریٹیڈ انڈیکٹر، ہارٹ بیٹ ٹیل لیمپ، الیکٹرک سن رُوف، آر ۱۶؍ کرسٹل کٹ الائے کے ساتھ اسپورٹی ریڈ سینٹر وہیل کیپ ،ریڈ بریک کیلپر، کِیا کی شناخت والے ٹائگر نان گِرِل ، فرنٹ بمپر کے ساتھ اسپورٹی ریڈ ایکسینٹ، ریئر بمپر کے ساتھ ڈوئل مفلر ڈیزائن اور ریڈ ایکسینٹ، ٹربو شیپ مسکولین فرنٹ اِسکڈ پلیٹس دی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK