Inquilab Logo

ایج براؤزر میں’کڈز موڈ ‘کی آزمائش کی جارہی ہے

Updated: February 24, 2021, 9:46 AM IST | Agency

مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے ایج براؤزر میں ’کڈز موڈ‘ کی آزمائش شروع کی ہے، اس فیچر کا مقصد بچوں کے لئے سرفنگ کے عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ ’کڈز موڈ‘۵؍ سے۱۲؍ سال کی عمر کے بچوں کےلئے تیار کیا جارہا ہے جو فی الحال ایج انسائیڈرز ٹیسٹر کے لئے متعارف کرایا جارہا ہے۔

Edge Browser - Pic : INN
ایج مائیکروسافٹ ۔ تصویر : آئی این این

مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے ایج براؤزر میں ’کڈز موڈ‘ کی آزمائش شروع کی ہے، اس فیچر کا مقصد بچوں کے لئے سرفنگ کے عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ ’کڈز موڈ‘۵؍ سے۱۲؍ سال کی عمر کے بچوں کےلئے  تیار کیا جارہا ہے جو فی الحال ایج انسائیڈرز ٹیسٹر کے لئے  متعارف کرایا جارہا ہے۔ ’ونڈوز سینٹرل‘  کے مطابق والدین کڈز موڈ کو ایج پروفائل پکر کی مدد سے’ اِن ایبل‘ کرسکیں گے اور کسی بچے کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین کو کڈز موڈ سے باہر نکلنے کے لیے ایک پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔ والدین ان ویب سائٹ کی فہرست بھی تشکیل دے سکیں گے جن تک بچوں کو رسائی حاصل ہوگی اور اس کو مید ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔ اگر کوئی ایسی ویب سائٹ جس تک بچے رسائی چاہتے ہوں اور مائیکرو سافٹ کی ٹیکنالوجی نے اسے بلاک کیا ہوا ہو، تو والدین اس تک رسائی کی اجازت خود دے سکیں گے۔ کڈز موڈ کے لیے ایج براؤزر بنگ سیف سرچ کو استعمال کرے گا جس میں سخت ٹریکنگ ہوگی اور کاسٹیوم براؤزر تھیمز کی سہولت بھی مل سکے گی۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے کڈز موڈ میں مستقبل قریب میں مزید فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ کے علاوہ متعدد پراڈکٹس اور سروسز کی جانب سے کڈز فرینڈلی موڈز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم کسی براؤزر میں پہلی بار اس طرح کا اضافہ کیا گیا ہے جو موجودہ عہد میں کمپیوٹرز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر والدین کے لئے خوش آئند بھی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK