Inquilab Logo

کے ٹی ایم ۳۹۰؍ ایڈونچر  لانچ ، قیمت ۹۹ء۲ لاکھ روپے

Updated: January 25, 2020, 2:21 PM IST | Agency | New Delhi

کے ٹی ایم نے ہندوستانی بازار میں اپنی ایڈونچر بائیک ’کے ٹی ایم ۳۹۰؍ایڈونچر‘ لانچ کردی ہے۔  اس کی قیمت ۲ء۹۹؍ لاکھ روپے (ایکس شو روم دہلی) ہے۔

کے ٹیم ایم ۳۹۰ ایڈوینچر ۔ تصویر : آئی این این
کے ٹیم ایم ۳۹۰ ایڈوینچر ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : کے ٹی ایم نے ہندوستانی بازار میں اپنی ایڈونچر بائیک ’کے ٹی ایم ۳۹۰؍ایڈونچر‘ لانچ کردی ہے۔  اس کی قیمت ۲ء۹۹؍ لاکھ روپے (ایکس شو روم دہلی) ہے۔ اس قیمت پر یہ بی ایم ڈبلیو جی ۳۱۰؍ جی ایس سے تقریباً ۵۰؍ہزار روپے ستی ہے اور کے ٹی ایم ۳۹۰؍ ڈیوک سے ۳۰؍ ہزار روپے مہنگی ہے ۔  کے ٹی ایم ۳۹۰؍ ایڈونچر میں ڈیوک ۳۹۰؍ والا ۳۷۳؍سی سی کا سنگل سلنڈر یونٹ دیا گیا ہے جو کہ لکویڈ کولڈ ہے۔ یہ انجن ۹؍ہزار آرپی ایم پر ۴۳؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۷؍ہزار آرپی ایم پر ۳۷؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ انجن بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ۶؍ اسپیڈ گیئرباکس سے لیس ہے ۔ اس میں ۱۷۰؍ ایم ایم اَپ فرنٹ اور ۱۷۷؍ ایم ایم کا ریئر میں ٹریول سسپینشن دیا ہے۔ اس کا گراؤنڈ کلیئرنس ۲۰۰؍ ایم ایم کا ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK