Inquilab Logo

مزدور کے بیٹے نے پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان پاس کرلیا

Updated: January 21, 2020, 2:59 PM IST | Agency

گجرات کے اس اہم شہر کے ایک ہونہار نوجوان جینت سبھاگنی نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فائنل امتحان (سی اے)میں پہلی بار شرکت ہوئے قومی سطح پر ۳۵؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔

جینت سبھاگنی
جینت سبھاگنی

 احمد آباد : گجرات کے اس اہم شہر کے ایک ہونہار نوجوان جینت سبھاگنی نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فائنل امتحان (سی اے)میں پہلی بار شرکت ہوئے قومی سطح پر ۳۵؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔  جینت نے اپنے والد کو بچپن سے ہی شہر کے کالو پور کے چوکھا بازار کے اناج مارکیٹ میں سخت محنت کرتے ہوئے پایا۔  درحقیقت اس کے والد(جیونت سبھاگنی) کی سخت محنت کشی نے ہی اسے ترغیب و تحریک دی اور اس نے دلجمعی کے ساتھ پڑھائی کرکے اپنا ہدف حاصل کیا۔
 شاندار کامیابی ملنے پر جینت کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ، اس نے بات چیت کے دوران  کہا کہ ’’ میری والدہ اور والد نے صرف ۸؍ ویں  جماعت تک ہی تعلیم حاصل کی ہے لیکن ہمیں تعلیم دلانےکیلئے کبھی قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔ حالانکہ انہوں نے کبھی مجھے نہیں کہا کہ میں تعلیم کے تئیں سنجیدہ ہوجاؤں ہوں یا فلاں فلاں نمبر ات حاصل کروں، لیکن اپنی محنت اور لگن سے مجھے پیغام دیا کہ میں بھی اپنی تعلیمی زندگی میں محنت کیساتھ آگے بڑھوں۔ آج جب میں نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے تووہ بڑے ہی خوش ہیں۔‘‘جینت نے مزید بتایا کہ اس کی والدہ ورشا ایک خاتون خانہ ہیں۔میرے والدین نے میرے لئے بڑی مصیبتیں اٹھائی ہیں ، انہوں نے غربت اور تنگدستی کا سامنا کرتے ہوئے مجھے پڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔  جینت نے اپنے پڑھائی کے معمول کے متعلق استفسار پر بتایا کہ ’’میں نے روزانہ ۵؍ سے ۶؍ گھنٹے پڑھائی کی ۔ اس دوران میں روزمرہ کی زندگی سے بھی جڑا رہا۔میرا خیال ہے کہ اگرہم مارکس کے تئیں خوفزدہ نہیں رہیں  اور پڑھائی کا مزہ لیتے ہوئے تیاری کریں تو سی اے میں کامیاب ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ‘‘اس نے یہ بھی بتایا کہ ’’میں نے سی اے کے دوسرے اٹیمپٹ کے بارے میں سوچا ہی نہیں تھا، کیونکہ میں ناکام نہیں  ہونا چاہتا تھا، میں نے اپنے لئے یہ طے کرلیا تھا کہ پاس ہونا ہی میرے لئے متبادل ہے۔ ‘‘  جینت  نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ’’اگر کوئی طالب علم اپنا ہدف طے کرلے اور سخت محنت کیلئے تیار ہو تو بلاشبہ ناممکن ، ممکن ہے ۔ ‘‘

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK