Inquilab Logo

 مزدورکے بیٹے نے اُدیشہ سول سروس امتحان میں ۷۶؍واں مقام حاصل کیا

Updated: October 11, 2022, 1:12 PM IST | Mumbai

اودیشہ کے منا سیٹھی نے ثابت کردیا کہ لگن اور استقامت ہو تو ہرمشکل آسان ہوتی ہے۔ یومیہ مزدور کے اس ہونہار بیٹے نے اُدیشہ سول سروسیز امتحان(او سی ایس) میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

Munna Sethi can be seen with her mother..Picture:INN
مناسیٹھی اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ تصویر:آئی این این

 اودیشہ کے منا سیٹھی نے ثابت کردیا کہ لگن اور استقامت ہو تو ہرمشکل آسان ہوتی ہے۔  یومیہ مزدور کے اس ہونہار  بیٹے نے اُدیشہ سول سروسیز امتحان(او سی ایس) میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ۲۷؍ سالہ منا سیٹھی نے ریاستی سطح پر ۷۶؍واں رینک حاصل کیا ہے۔’نیوانڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق  ریاست اودیشہ کے پارجنگ بلاک کے کاٹنہالا گاؤں کے رہنے والے منا سیٹھی نے بغیر کسی کوچنگ کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل ریاستی سروس امتحان میں وہ مسلسل ۳؍ بار ناکامیوں کا سامنا کرچکا ہے۔ اسکے باوجود منا نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوشش میں لگارہا۔  تفصیلات کے مطابق مناسیٹھی کےو الد رابندر سیٹھی یومیہ مزدورہیں۔ منا سیٹھی نے پہلی سے چوتھی جماعت تک کی تعلیم اپنے گاؤں کے ہی اسکول میں مکمل کی ۔ بارہویں کا امتحان نوودیا سارنگ سے کامیاب کیا۔ اس کے بعد منّا نے ریوین شا کالج سے کامرس میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد اتکل یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کورس میں داخلہ لیا۔ لیکن صحت خراب ہونے کے سبب وہ اپنا پی جی مکمل نہیں کرسکا۔ اس کے بعد منا نے گاؤں میں ہی بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کام شروع کردیا اور اسی کے ساتھ اوسی ایس امتحان کی تیاری میں بھی جٹا رہا۔  منا نے کہا کہ ’’ میری اس کامیابی میں جن لوگوں نے میری مدد کی ہے ، میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاستی سروس امتحان کی پڑھائی کا طریقہ میرا بالکل سادہ تھا، جب بھی مجھے وقت ملتا میں پڑھائی کرتا۔ میں اس امتحان میں اس سے پہلے ۳؍ بار ناکام ہوچکا ہوں لیکن میں نے امید نہیں چھوڑی۔‘‘ منا نے مزید کہا کہ ’’اب میں اواے ایس آفیسر کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا اور غریبوں کی فلاح و بہود کے لئے کوشش کروں گا۔ میں تعلیم کے فروغ کے لئے بھی سرگرم رہوں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK