Inquilab Logo

نیا لیپ ٹاپ: ایسرکروم بک اسپن۵۱۳،کروم بک ۳۱۵،کروم بک ۳۱۴؍لانچ

Updated: January 05, 2022, 1:37 PM IST | Agency | New Delhi

 ایسر نے کنزیو الیکٹرانکس شو(سی ای ایس ۲۰۲۲ء) میں اپنے ۳؍ نئے لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ایسر نے کنزیو الیکٹرانکس  شو(سی ای ایس ۲۰۲۲ء) میں اپنے  ۳؍ نئے لیپ ٹاپ  متعارف کرائے ہیں۔  ان کے نام کروم بک اِسپن۵۱۳، کروم بک ۳۱۵؍اور کروم بک۳۱۴؍ ہیں۔ ایسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ ہائبرڈ ورک، تعلیم اور تفریحی مقاصد کی غرض سے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ کروم بک اسپن ۵۱۳؍ میں میڈیا ٹیک کومپانیو ۱۳۸۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ کروم بک ۳۱۵؍ اور کروم بک ۳۱۴؍ میں جدید انٹیل پروسیس دیا گیا ہے۔ کروم بک اسپن ۵۱۳؍ میں ۱۳ء۵؍ انچ کا ڈسپلے دیا گیا اور کروم بک ۳۱۵؍ میں ۱۵ء۶؍ انچ کی اینٹی گلیئر فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔  کروم بک ۳۱۴؍ میں ۱۴؍ انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ان تینوں ہی لیپ ٹاپ میں کروم آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور گوگل پلے کے ذریعہ اینڈرائیڈ ایپس کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔   ایسر کروم بک اسپن ۵۱۳(سی پی ۵۱۳-۲؍ایچ)کو سب سے پہلے شمالی امریکہ میں ماہ جون سے فروخت کیا جائے گا۔ اس کی ابتدائی قیمت ۵۹۹ء۹۹؍  امریکی  ڈالر(۴۴؍ہزار ۶۰۰؍ روپے) ہوگی۔ایسر کروم بک ۳۱۵(سی بی ۳۱۵-۴؍ ایچ ٹی ) جنوری سے دستیاب ہوگا اور اس کی ابتدائی قیمت ۲۹۹ء۹۹؍امریکی ڈالر(کم و بیش ۲۲؍ہزار ۳۰۰؍روپے)  ہوگی۔ ایسر کروم بک ۳۱۴(سی بی ۳۱۴-۳؍ ایچ ٹی ) کی ابتدائی قیمت ۲۹۹ء۹۹؍امریکی ڈالر(کم و بیش ۲۲؍ہزار ۳۰۰؍ روپے) ہوگی۔  ہندوستان سمیت دیگر ممالک میں یہ کب تک دستیاب ہوگا فی الحال کمپنی کے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK