Inquilab Logo

ایل جی نے ۳؍نئے بجٹ اسمارٹ فون متعارف کرائے

Updated: November 10, 2020, 8:33 AM IST | Agency

جنوبی کوریائی ملٹی نیشنل کمپنی ایل جی نے اپنے ۳؍ نئے بجٹ اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ ان نئے فون کے نام ایل جی ڈبلیو۱۱، ڈبلیو۳۱ ؍اور ڈبلیو۳۱؍ پلس ہیں۔

LG Smartphone
ایل جی اسمارٹ فون

جنوبی کوریائی ملٹی نیشنل کمپنی ایل جی نے اپنے ۳؍ نئے بجٹ اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ ان نئے فون کے نام ایل جی   ڈبلیو۱۱، ڈبلیو۳۱ ؍اور ڈبلیو۳۱؍ پلس ہیں۔ ان تینوں نئے فونز میں کافی حد تک مشابہت ہے ۔ مثلاً یہ کہ تینوں فون میں ۶ء۵۲؍ انچ  کا  آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ نیز تینوں فون میں ہیلیو پی۲۲؍ پروسیسر اور ۴؍ہزار ایم اے ایچ کی  بیٹریاں موجود ہیں۔ تینوں فونز کے ایل سی ڈی ڈسپلے میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں۸؍میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ تینوں فون میں۳؍  سے۴؍ جی بی ریم اور۲۳؍سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ تینوں میں نمایاں فرق بیک کیمرا سسٹم ہے۔ ڈبلیو۱۱؍ میں بیک پر۱۳؍ میگا پکسل مین کیمرا۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سینسر کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں ڈبلیو۳۱؍ اور۳۱؍پلس میں۱۳؍ میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ۵؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔ دونوں فونز میں بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر بھی موجود ہے جبکہ تینوں فونز میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ تینوں فون سب سے پہلےہندوستان میں فروخت کیلئے  پیش کئے  جارہے ہیں۔ ایل جی ڈبلیو۱۱؍ کی قیمت۹؍ہزار ۴۹۰؍روپےیہ ۳؍جی بی ریم اور۳۲؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ جبکہ ڈبلیو۳۱؍ میں۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج ہوگی جس کی قیمت۱۰؍ہزار ۹۹۰؍ روپے اورڈبلیو۳۱؍ پلس کی قیمت۱۱؍ہزار ۹۹۰؍روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK