Inquilab Logo

ایل جی نے اپنا ۲؍ ڈسپلے والا اسمارٹ فون’وِنگ فائیوجی‘ متعارف کرایا

Updated: September 16, 2020, 9:22 AM IST | Agency

 جنوبی کوریاکی ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی ’ ایل جی‘ نےانوکھا قدم بڑھا تے ہوئے دو اسکرین والا اپنی نوعیت کا منفرد اسمارٹ فون ’وِنگ فائیو جی ‘ متعارف کرایا ہے۔

LG SmartPhone - PIC :  INN
ایل جی اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 جنوبی کوریاکی ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی ’ ایل  جی‘ نےانوکھا قدم بڑھا تے ہوئے دو اسکرین والا اپنی نوعیت کا منفرد اسمارٹ فون ’وِنگ فائیو جی ‘ متعارف کرایا ہے۔  اس فون کے  مین ڈسپلے کو۹۰؍ڈگری اینگل پر گھمایا جائے تو اسکے نیچے  دوسری اسکرین نظر آتی ہے۔ ٹی کی شکل میں فون کو متعدد طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے مین اسکرین پر ویڈیو اور سیکنڈ ڈسپلے کو ویڈیو کنٹرول تک رسائی کیلئے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یا صارف فون کی امیج گیلری سے تصاویر مین اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں اور چھوٹی اسکرین پر امیج کنٹرولز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دونوں اسکرین پر الگ الگ۲؍ایپس استعمال کئے جاسکتے ہیں اور یہ تو بس چند آپشنز ہیں۔ ایل جی وِنگ میں مین اسکرین۶ء۸؍ انچ ایف ایچ ڈ پلس پی او ایل ای ڈی ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہے اور بیسک موڈ میں اسے عام اسمارٹ فونز کی طرح ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مگر جب اسے۹۰؍ ڈگری اینگل پر کلاک وائز گھمایا جاتا ہے تو ۳ء۹؍ انچ کا دوسرا او ایل ای ڈی ڈسپلے ظاہر ہوتا ہے اور ایسا کرنے پر۲؍ ایپس کو بیک وقت لایا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اسے Swivel موڈ کا نام دیا ہے اور ایک حفاظتی کوٹنگ کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے یہ عمل ہموار ہو اور سیکنڈ ڈسپلے خراشوں سے محفوظ رہے۔ ایل جی ونگ میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن۷۶۵؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے۲؍ ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔۴؍ہزارایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس میں وائرڈ کے ساتھ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ کوالکوم کوئیک چارج۴ء۰؍ پلس ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔  فون کے بیک پر۳؍ کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل ہے۔فرنٹ پر۳۲؍میگا پکسل پوپ اپ میکانزم کے ساتھ دیا گیا ہے اور فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر موجود ہے۔کمپنی کی جانب سے فی الحال ڈیوائس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا  ہے۔ یہ فون  اگلے ماہ جنوبی کوریا میں سب سے پہلے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK