Inquilab Logo

فیس بک میں لائیو اسٹریمنگ فیچرز پیش کئے گئے

Updated: March 30, 2020, 7:21 AM IST | Agency

فیس بک کی جانب سے ایسے ایسے نئے فیچر پر کام کیا جارہاہےجو لوگوں کے لیے لائیو اسٹریمز تک رسائی کو آسان بنادے گا،بلکہ ایسے افراد بھی اسے استعمال کرسکیں گے جو اس سوشل نیٹ ورک کے ممبر نہیں ہوں گے۔اس فیچر کا مقصد لائیو ویڈیو کی طلب میں اضافے کو پورا کرنا ہے۔

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

فیس بک کی جانب سے ایسے ایسے نئے فیچر پر کام کیا جارہاہےجو لوگوں کے لیے لائیو اسٹریمز تک رسائی کو آسان بنادے گا،بلکہ ایسے افراد بھی اسے استعمال کرسکیں گے جو اس سوشل نیٹ ورک کے ممبر نہیں ہوں گے۔اس فیچر کا مقصد لائیو ویڈیو کی طلب میں اضافے کو پورا کرنا ہے۔کمپنی کی جانب سے فیس بک استعمال نہیں کرنے والےافراد کو موبائل ڈیوائسزپرلائیو اسٹریمز دیکھنے کی اجازت دی جائے گی، جو اس سے پہلے صرف ڈیسک ٹاپ پر ہی ممکن تھا۔یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والےافراد کے لیے بھی اسے پیش کردیا جائے گا۔فیس بک کی جانب سے نئے آپشنز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو لائیو اسٹریم کو ایسے افراد تک پہنچائیں گے جو اسمارٹ فون یا اچھے موبائل ڈیٹا کی سہولت سے محروم ہوں گے۔اسے پبلک سوئچ ٹیلیفون نیٹ ورک کا نام دیا گیا ہے جس سے صارفین لائیو اسٹریم کسی ٹول فری نمبر پر سن سکیں گے، بالکل ایسے جیسے کسی کانفرنس کال پر بات کی جاتی ہے۔فیس بک لائیو میں آڈیو اونلی موڈ بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس سے لوگ ویڈیو کی جگہ آواز سن سکیں گے۔یہ نیا فیچر کورونا وائرس کی وبا کے دوران سروسز کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وقت اسے ٹریفک کو بحال رکھنے میں جدوجہد کاسامنا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ افراد میسیجنگ ایپس کا استعمال کررہے ہیں۔ویڈیو کالنگ اور لائیو اسٹریمنگ کا استعمال ۷۰؍ فیصد سے زیادہ بڑھ چکا ہے جبکہ یورپ میں کمپنی نے ویڈیو کوالٹی کو کم کردیا ہے۔اب نئے فیچرز کی مدد سے صارفین کو موجودہ صورتحال میں اپنے پیاروں سے رابطے میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK