Inquilab Logo

مہندرا کی زیر ملکیت کمپنی کا تین پہیوں والااسکوٹر لانچ

Updated: September 12, 2020, 3:32 AM IST | New Delhi

فرانس کی اسکوٹر ساز کمپنی ’پیوجو میٹروپولس ‘نے اپنا تین پہیوں والا انوکھا اسکوٹر فرانس میں  لانچ کردیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

فرانس کی اسکوٹر ساز کمپنی ’پیوجو میٹروپولس ‘نے اپنا تین پہیوں والا انوکھا اسکوٹر فرانس میں  لانچ کردیا ہے۔ مہندرا کی زیرنگیں  اس کمپنی نے۲۰۱۸ء میں  اس تین پہیوں والے’میکسی اسکوٹر‘ کی پہلی بارنمائش کی تھی۔ اس کے پروڈکشن میں  کمپنی کو ۲؍ سال کا عرصہ لگا۔ تفصیلات کے مطابق پیوجومیٹرو پولس اسکوٹر میں ۳۳۹؍ سی سی کا فور اسٹروک، لکویڈ کولڈ، سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے ۔ یہ ۳۵؍ بی ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۳۸؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ۱۲ ؍انچ کے پہیہ کے ساتھ اے بی ایس کو اسٹینڈرڈ دیا گیا ہے ۔ تین پہیوں  والے اس اسکوٹر کا وزن ۲۵۶؍ کلوگرام ہے ۔ اس کی فرانس میں اندازاً قیمت کم و بیش ۶ ؍لاکھ ۸۷؍ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔ فی الحال یہ واضح نہیں  ہے کہ تین پہیوں  والا یہ انوکھا اسکوٹر ہندوستان میں  لانچ کیا جائے گا یا نہیں ۔ معلوم ہوکہ پیوجو میٹروپولیس میں  مہندرا کی بڑی شراکت داری تھی لیکن ۲۰۱۹ء میں مہندرا نے اس کمپنی کو مکمل طور پر خرید لیا اور اب مہندرا رائز کے تحت یہ کمپنی کام کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK