Inquilab Logo

مہندرا تھار اور فورس گرکھا دیوالی پر پیش کی جائے گی

Updated: July 11, 2020, 3:24 AM IST | New Delhi

ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی بڑی گاڑیوں  کی لانچنگ کو موخر کردیا گیا ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی بڑی گاڑیوں  کی لانچنگ کو موخر کردیا گیا ہے ۔ تاہم اب لاک ڈاؤن میں  بتدریج راحت دئیے جانے سے آٹو سیکٹرمیں بھی ہلچل ہورہی ہے۔ آٹو موبائل کمپنیوں کا کام دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹ رہا ہے۔ اس ماہ کئی بڑی گاڑیوں  کو لانچ کیا گیا ہے۔ اسی درمیان یہ اطلاعات آئی ہیں کہ مہندرا تھار اور فورس گرکھا ہندوستان میں لانچ کی جانے والی ہیں ۔ یہ گاڑیاں  دیوالی کے موقع پر ہندوستانی بازار میں پیش کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق فورس موٹرس ، گرکھا کو دیوالی کے پہلے لانچ کرنے گی ۔ اس آف روڈ ایس یو وی کی قیمت ۱۲؍لاکھ روپے کے قریب ہوسکتی ہے ۔ اس میں  ۲ء۶؍ لیٹر ڈیزل انجن دیا جائے گا جو ۹۰؍ بی ایچ پی کی پاور دیتا ہے ۔ اس میں ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن گیئر باکس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب مہندرا نے بھی جلد ہی اپنی مقبول عام ایس یو وی تھار کو لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اس کار کو کئی بار ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا جاچکا ہے ۔ فی الحال مہندرانے تھار کی لانچنگ کے متعلق کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے ۔ نئی تھار میں ۲ء۰؍لیٹر کے ٹی جی ڈی آئی ایم اسٹالین انجن کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ انجن ۱۹۰؍پی ایس کی پاور ۳۸۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں ایک آل نیو ۲ء۰؍لیٹر فور سلنڈر یونٹ بھی شامل ہوگی۔ ٹرانسمیشن متبادل میں ۶؍ اسپیڈ مینوئل گیئر باکسک ے ساتھ ساتھ ایک ٹورک کنورٹر اے ایم ٹی یونٹ بھی دی جائے گی۔ تھار کی قیمت تقریباً ۱۰؍ لاکھ روپے سے شروع ہوسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK