Inquilab Logo

مہندرا کی ’ای کے یو وی۱۰۰‘ملک کی سب سے سستی الیکٹرک ایس یو وی کار ہوگی

Updated: January 09, 2021, 6:14 PM IST | Agency | New Delhi

ملک میں ۲۰۱۹ء سے الیکٹرک کاروں کی لانچنگ کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔ ہندوستانی بازار میں ہیونڈائی کونا الیکٹرک ایس یو وی اور نیکسن ای وی جیسی الیکٹرک کاریں پہلے سے ہی موجود ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ملک میں ۲۰۱۹ء سے الیکٹرک کاروں کی لانچنگ کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔ ہندوستانی بازار میں ہیونڈائی کونا الیکٹرک ایس یو وی اور نیکسن ای وی جیسی الیکٹرک کاریں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اس سال ہندوستانی بازار میں میں دیگر کئی الیکٹرک کاریں قدم رکھنےو الی ہیں۔ ان میں مہندرا کی ای کے یو وی ۱۰۰؍ بھی شامل ہے۔ مہندرا کی اس نئی الیکٹرک کار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوگی کہ یہ ملکی بازار کی سب سے سستی الیکٹرک کار بن سکتی ہے۔  مہندرا کی روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں گھریلو بازار میں کافی پسند کی جاتی ہیں اور کمپنی اب الیکٹرک کاروں کے شعبہ میں اپنے قدم جمانے کیلئے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے الیکٹرک موبیلٹی کیلئے اپنی انٹری لیول ایس یو وی ’کے یو وی ۱۰۰‘کا انتخاب کیا ہے۔  کمپنی نے اس کے الیکٹرک ورژن کی نمائش آٹو ایکسپو ۲۰۲۰ء میں کی تھی۔ اس کار میں۱۵ء۹؍ کلوواٹ کی لکویڈ کُولڈ موٹر دی گئی ہے جو ۵۴؍ پی ایس کی پاور اور ۱۲۰؍ این ایم کے ٹورک پیدا کرتی ہے۔ اس کار میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے اورمکمل چارج ہونے پر ۱۴۷؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔  خاص فیچرس پر نظر ڈالیں تو اس میں مکمل ٹچ اسکرین انفوٹینمٹ سسٹم، کنیکٹیڈ کار فیچرس(ریموٹ ڈائیگنوسٹک ، کیبن پری کُولنگ، لوکیشن ٹریکنگ ) دئیے گئے ہیں ،  ساتھ ہی اس میں اسٹیئرنگ ماؤنٹیڈ آڈیو کنٹرول فیچر بھی دیا گیا ہے۔ اس میں مینوئل ایئر کنڈیشنگ اور ریموٹ کے ساتھ سینٹرل لاک جیسے فیچر بھی ہوں گے۔ مہندرا ای کے یو وی ۱۰۰؍ کی لانچنگ میں کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب تاخیر ہوئی ہے۔  اب کمپنی اسے ۲۰۲۱ء میں لانچ کرے گی۔ کمپنی کو بازار میں ایک فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ اس کی قیمت بازار میں دستیاب دیگر الیکٹرک کاروں کے مقابلے کم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK