Inquilab Logo

اگلے سال وہاٹس ایپ میں کئی نئے فیچرزکااضافہ ہوگا

Updated: December 29, 2020, 1:21 PM IST | Agency

وہاٹس ایپ نے نئے سال پر اپنی ایپ میں ۳؍ بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تبدیلیاں اسی سال کی جانے والی تھیںکووِڈ۱۹؍کی وباء کے سبب پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے۲۰۲۰ء میں بعض تبدیلیاں مؤخر کردی گئیں تھیں۔

WhatsApp
وہاٹس ایپ

وہاٹس ایپ نے نئے سال پر اپنی ایپ  میں ۳؍ بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔یہ  تبدیلیاں اسی سال کی جانے والی تھیںکووِڈ۱۹؍کی وباء کے سبب پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے۲۰۲۰ء میں بعض تبدیلیاں مؤخر کردی گئیں تھیں۔   ان میں سب سے پہلی اور بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب  وہاٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ وہاٹس ایپ کے  اعلان کے مطابق  آئندہ سال وہاٹس ایپ یہ سروس متعارف کروادے گا  ۔ دوسری اہم تبدیلی جو متوقع ہے وہ ہے  بیٖٹا آئی او ایس کے اَپ ڈیٹ کے بعد وہاٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیوز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ آئندہ سال وہاٹس ایپ کی رازداری یا پرائیویسی کی شرائط میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔ پرائیوسی سے متعلق واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی فروری تک متوقع ہے۔ اس حوالے  سے تاحال کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ  آئندہ سال وہاٹس ایپ ایک ہی اکاؤنٹ سے متعدد ڈیوائسز کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ٹیکنالوجی امور کے ماہرین کے مطابق کووِڈ۱۹؍ کے بعد فاصلاتی رابطوں، ویڈیو کالنگ وغیرہ اور بڑھتی ہوئی اہمیت و ضرورت کے باعث اس شعبے میں آئند برس کئی تیز رفتار تبدیلیاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK