Inquilab Logo

ماروتی آلٹو کا نیا وی ایکس آئی پلس لانچ

Updated: December 21, 2019, 8:55 PM IST | Agency | New Delhi

ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے ہندوستان میں آلٹو فیس لفٹ کے ’وی ایکس آئی پلس‘ ویریئنٹ لانچ کردیا ہے۔ اس نئی کار کی قیمت ۳ء۸۰؍لاکھ روپے (ایکس شوروم دہلی) ہوگی

ماروتی آلٹو ۔ تصویر : آئی این این
ماروتی آلٹو ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے ہندوستان میں آلٹو فیس لفٹ کے ’وی ایکس آئی پلس‘ ویریئنٹ لانچ کردیا ہے۔ اس نئی کار کی قیمت ۸۰ء۳ لاکھ روپے (ایکس شوروم دہلی) ہوگی۔ نئی آلٹو فیس لفٹ میں ۷؍ انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔  آلٹو ۸۰۰؍ میں کمپنی نے ۷۹۶؍ سی سی کی استعداد کا ۳؍  سلنڈر سے لیس انجن دیا گیا ہے جو کہ بی ایس سکس اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔ یہ انجن ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۴۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۶۹؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرے گا۔ سیکوریٹی کے لحاظ سے دیکھیں تو اس میں ڈرائیور سائیڈ ایئر بیگز، الیکٹرانک بریک فورس، ریورس پارکنگ سینسر، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر اور اسپیڈ الرٹ جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK