Inquilab Logo

؍ ۲۰۲۲؍ ماروتی بلینو : پہلے سے مزید بہتر اور نئے فیچرز سے لیس کار

Updated: March 19, 2022, 11:38 AM IST | Anir Baan Mitra | Mumbai

ماروتی سوزوکی کا ماننا ہے کہ بازار میں ایس یو وی کے تئیں دلچسپی ہونے کے باوجود ہیچ بیک کار اب بھی مقبول ہے اور فروخت میں سرفہرست رہنے والی بلینو اس کا بہترین ثبوت ہے۔

Maruti Baleno.Picture:INN
ماروتی بلینو۔ تصویر: آئی این این

ماروتی سوزوکی کا ماننا ہے کہ بازار میں ایس یو وی کے تئیں دلچسپی ہونے کے باوجود ہیچ بیک کار اب بھی مقبول ہے اور فروخت میں سرفہرست رہنے والی بلینو اس کا بہترین ثبوت ہے۔  پچھلے ۶؍ سال میں اس پریمیم ہیچ بیک کار  نے ۱۰؍ لاکھ یونٹس کی فروخت کی ہے۔ ماروتی سوزوکی کے بقول نئے زمانے کی بلینو کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ بلینو  ۲۰۲۲؍ ماڈل میں ڈیزائن میں کیا کیا تبدیلی کی گئی ہے، فیچر اپ گریڈ کیا ہے اور ڈرائیونگ خوبیاں کیسی ہے، ہم آپ کو اس آٹو ریویو میں بتائیں گے۔

بلینو میں نیا کیا ہے؟
 بلینو پانچویں پیڑھی کے ہرٹیک پلیٹ فارم پر مبنی ہے اور نئے ماڈل میں گنے چنے ڈیزائن اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں۔ فرنٹ سے شروعات کریں تو گِرِل اور ہیڈلائٹس گئے ہیں۔ ۱۶؍ انچ کے الائے وہیل کے ڈیزائن میں بہتری کی گئی ہے۔ ماروتی یہ بھی کہہ رہی ہے کہ بلینو میں کئی باڈی پینل نئے ہیں۔ بلینو کے پچھلے حصے کی بات کریں ٹو سب سے بڑا بدلاؤ یہاں ٹیل لائٹ کلسٹر میں ہے ۔ ٹیل لائٹ کیلئے  ڈیزائن ٹریٹمنٹ ہیڈلائٹ کے جیسا ہے۔ کل ملاکر اس ہیچ بیک کو کچھ تازہ ڈیزائن کی تبدیلیاں ملی ہیں جو اسے پرکشش بناتی ہیں۔
قیمت
 قیمت کی بات کریں تو بلینو ۴؍ اقسام میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت ۶ء۳۵؍ لاکھ روپے سے ۹ء۴۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) کے درمیان ہے ۔ 
بلینو کا مقابلہ کس سے ہے؟
 مقابلہ آرائی کی بات کریں تو الٹروز ، آئی ۲۰؍ اور جیز کا مقابلہ بلینوسے ہے ۔  ماروتی نےاس کار میں سہولیات وفیچرس کو بڑھایا ہے۔ سیگمنٹ فرسٹ ہیڈ اَپ ڈسپلے(ایچ یو ڈی) اور ۳۶۰؍ ڈگری بلینو کے کیبن کو نیا پن دیتے ہیں ۔مسافروں کو آرام دیتےہیں۔ بلینو اب ۹؍ انچ ٹچ اسکرین دیتا ہے جو کنیکٹیڈ فیچرز اور فاسٹ چارجنگ ریئر اے سی وینٹ کے ساتھ آتا ہے ۔ ہیونڈائی آئی ۲۰؍ کے برعکس وائرلیس چارجنگ یا سن رُوف دستیاب نہیں ہے۔ حالانکہ کیبن اور سیٹوں پر استعمال کیا گیا کپڑا اچھی کوالیٹی کا ہے۔ سیکوریٹی کےحوالے سے بھی اچھا کام کیا گیا ہے۔ بلینو کے ٹاپ ٹرم میں اب ۶؍ ایئر بیگ، ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس ، ہل ہولڈ اسسٹ، ۳۶۰؍ ڈگری کیمرے ملتے ہیں۔
تکنیکی استعداد
 ماروتی سوزوکی نے موجودہ ۱ء۲؍لیٹر، فور سلنڈر، پیٹرول ا نجن میں بہتری کی ہے۔ مائلڈ ہائبرڈ تکنیک کو ہٹاکر انجن اب ڈوئل وی وی ٹی اور ڈوئل جیٹ تکنیک کے ساتھ آتا ہے۔ فی سلنڈر ۲؍ انجیکٹر ہونے کے سبب تھرمل ایفیشینسی پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور زیادہ آرام دہ ڈرائیونگ کا تجربہ دیتی ہے۔ انجن کا آؤٹ پٹ بھی بڑھا ہے اور اب یہ ۹۰؍ ہارس پاور اور ۱۱۳؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ انجن  مڈرینج میں اچھا پک اپ دیتا ہے اور شہر کے ٹریفک میں اوورٹیک کرنا مشکل نہیں لگتا۔ انجن کو ۵؍  اسپیڈ  مینوئل اور ۵؍ اسپیڈ آٹو گیئر شفٹ(اے جی ایس)  ٹرانسمیشن سے جوڑا گیا ہے۔ اے جی ایس نے کنٹینوئس ویری ایبل ٹرانسمیشن (سی وی ٹی )  کی جگہ لے لی ہے، جس کےبارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے فیول استعداد یا مائلیج بڑھ گیا ہے۔ مینوئل ٹرانسمیشن ڈرائیو کرنے میں مزیدار ہے۔ کئی بار تیز طرار، ڈرائیو کے دوران اے جی ایس گیئر شفٹ کرنے میں دھیما محسوس ہوتا ہے لیکن کل ملاکر ، اے جی ایس آپ کو شہر کےٹریفک میں ۲؍ پیڈل ، سہولت بخش تجربہ دیتا ہے۔ بلینو کی رائیڈ اور ہینڈلنگ میں بھی تھوڑی تبدیلی آئی ہے۔ ہیچ بیک کا کل وزن لگ بھگ ۶۰؍ کلو بڑھ گیا ہے۔ ہائی وے اسپیڈ پر بلینو کی سواری کی اسٹیبلٹی برقرار رہتی ہے۔ بلینو میں نیا اسٹیئرنگ وہیل بھی ملتا ہے جو کہ سوئفٹ میں بھی ہے ۔ بلینو کی ہینڈلنگ میں بھی اس کے پچھلے ماڈل کے موازنہ میں سدھار ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK