Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں فروخت متاثر ہونے کے سبب ماروتی اپنی ان کاروں  کی قیمتوں  میں رعایت دے رہی ہے

Updated: June 13, 2020, 11:30 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

لاک ڈاؤن کے سبب آٹو موبائل انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ مئی میں  کاروں  کی فروخت میں  بھاری گراوٹ درج کی گئی ۔ اسی کا اثر ہے کہ کئی آٹوموبائل کمپنیوں نے اپنی کاروں  کی قیمتوں  میں  تخفیف کی ہے اور مختلف رعایتیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 لاک ڈاؤن کے سبب آٹو موبائل انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ مئی میں  کاروں  کی فروخت میں  بھاری گراوٹ درج کی گئی ۔ اسی کا اثر ہے کہ کئی آٹوموبائل کمپنیوں نے اپنی کاروں  کی قیمتوں  میں  تخفیف کی ہے اور مختلف رعایتیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی کے تحت اس ہفتے ہم ماروتی سوزوکی کی ان گاڑیوں کی نشاندہی کررہے ہیں جن کے دام میں  تخفیف کی گئی ہے اور خصوصی رعایتیں  دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
 آلٹو ایٹ ہنڈریڈ
 ماروتی آلٹو ۸۰۰؍کمپنی کی کفایتی کار ہے اور یہ ایک بی ایس ۶؍اسٹینڈرڈ انجن سے یس ہے ۔ یہ پیٹرول اور سی این جی اینڈھن متبادل کے ساتھ دستیاب ہے۔ ماروتی اپنی اس کار پر ۲۰؍ ہزار روپے کا کیش ڈسکاؤنٹ، ۱۵؍ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۲؍ہزار روپے کا کارپوریٹ بونس دے رہی ہے ۔ 
 سیلیریو 
 سیلیریو ہیچ بیک ایک پیٹرول اور سی این جی ایندھن متبادل کے ساتھ آتی ہے۔ یہ گاڑی مینوئل اور اے ایم ٹی گیئر باکس متبادل کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس میں کمپنی نے بی ایس ۶؍ اسٹینڈرد سے لیس ۹۹۸؍ سی سی کا انجن دیا ہے ۔ سیلیریو پر کمپنی ۲۵؍ ہزار روپے کا نقدڈسکاؤنٹ، ۲۰؍ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۲؍ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ دے رہی ہے۔ 
ماروتی ایکو
 ایکو پسنجر وین ہے اور یہ گاہکوں  کے درمیان کافی مقبول ہے ۔ اب ہندوستانی سیکوریٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہے ۔ایکو پیٹرول اور سی این جی دونوں  ہی ایندھن متبادل کے ساتھ موجو دہے۔ ماروتی اپنی اس وین پر زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ ، ۲۰؍ ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۲؍ہزار روپے کا کارپوریٹ بونس دے رہی ہے۔ 
ماروتی ایس پریسو
 منی ایس یو وی ایس پریسو بھی لانچ کے بعد ہی کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹاپ ٹین کاروں   میں شامل ہے۔ کمپنی نے اس میں پیٹرول انجن دیا ہے اور اس کا سی این جی ورژن جلد ہی لانچ کیا جاسکتا ہے ۔ کمپنی اس میں  ۲۰؍ ہزار روپے کا کیش ڈسکاؤنٹ ، ۲۰؍ ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۲؍ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اس میں  دہلی این سی آر میں ۵؍ ہزار روپے کا اضافی ڈسکاؤنٹ بھی دے رہی ہے۔
ویگن آر
 ویگن آر کمپنی کی کفایتی پاپولر ہیچ بیک ہے۔ پچھلے سال ہی کمپنی نے اس میں کئی اہم اپ ڈیٹ کئے تھے۔ یہ پیٹرول اور سی این جی دونوں  ہی ایندھن متبادل مین دستیاب ہے ۔ کمپنی اس گاڑی پر ۱۰؍ ہزار روپے کا کیش ڈسکاؤنٹ دےرہی ہے ، ۲۰؍ ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۲؍ ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ بھی دے رہی ہے۔ 
ماروتی سوئفٹ
 ملک کی سب سے مقبول مڈ سائز ہیچ بیک اب پیٹرول انجن متبادل میں بھی دستیاب ہے ۔ یہ اب بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور اس میں  ڈیزل انجن ہٹادیا گیا ہے۔ کمپنی اس گاڑی پر ۲۰؍ ہزار روپےکا کیش ڈسکاؤنٹ دے رہئی ہے اور ۲۵؍ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۳؍ہزار روپے کا کارپوریٹ بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
ڈِزائر 
 کمپنی کی تازہ ترین کاوش ماروتی ڈزائر کوبھی بی ایس ۶؍ انجن سے لیس کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس کے فیس لفٹ اور پری فیس لفٹ ماڈل اتارے ہیں ۔ کمپنی پری فیس لفٹ میں ۲۰؍ ہزار روپے کا کیش ڈسکاؤنٹ ، ۲۵؍ہزار روپے کا ایکسچینج بونس اور ۳؍ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ دے گی ۔ 
  لہٰذا اگر آپ ماروتی سوزوکی کی کار خریدنے کے متمنی ہیں تو آپ کیلئے سنہری موقع ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK