Inquilab Logo

می اسمارٹ بینڈ ۴؍سی ٹریکر لانچ

Updated: July 07, 2020, 12:57 PM IST | Agency

شاؤمی کی می (Mi) اسمارٹ بینڈ ۴؍سی ملائشیاء میں لانچ کردیا گیا ہے ۔ اس نئے فٹنس ٹریکر بینڈ میں ۱۴؍دنوں تک چلنے والی بیٹری دی گئی ہے۔

Me Smart Band - Pic : INN
می اسمارٹ بینڈ ۔ تصویر : آئی این این

شاؤمی کی می (Mi) اسمارٹ بینڈ ۴؍سی ملائشیاء میں لانچ کردیا گیا ہے ۔  اس نئے فٹنس ٹریکر بینڈ میں ۱۴؍دنوں تک چلنے والی بیٹری دی گئی ہے۔اس اسمارٹ بینڈ میں ۱ء۰۸؍انچ کا اسکرین دیا گیا ہے ۔  اس میں ہارٹ ریٹ مانیٹر(دل کی دھڑکن کی پیمائش)کے علاوہ دیگر کئی فیچرس شامل ہیں۔ معلوم ہوکہ می اسمارٹ بینڈ ۴؍ سی ٹریکر، جون میں لانچ کئے گئے  می بینڈ فور کا سستا ویریئنٹ ہے۔  فی الحال می بینڈ ۴؍ سی کو کمپنی نے اپنی ملائیشیاء کی ویب سائٹ پر لسٹ کیا ہے ۔ وہاں اس کی قیمت۹۹؍ ملائیشین روپی (۱۷۰۰؍روپے ) ہے۔ معلوم ہوکہ ہندوستان میں می بینڈ ۴؍کو ستمبرمیں لانچ کیا گیا تھا اور اس کی قیمت ۲۲۹۹؍روپے تھی۔ بہرحال، می بینڈ ۴؍ سی کے متعلق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں ۱۳۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جسے ایک بار مکمل چارج کیا جائے تو یہ دو ہفتے تک چلتی ہے ۔ بیٹری کیلئے بِلٹ اِن یو ایس بی پورٹ دیا گیا ہے اور یہ دو گھنٹے میںمکمل چارج ہوجاتی ہے۔ اس میں ۱ء۰۸؍ انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے دیا گیا ہے  جس کا ریزولیوشن ۱۲۸X۲۲۰؍ پکسل ہے۔ ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ نبض کی رفتار کو بھی مانیٹر کرتی ہے ۔ اسے اسمارٹ فون سے کنیکٹ کیا جائے تو یہ نوٹی فکیشن اور اِن کمنگ کال الرٹ بھی بتای ہے ۔ اس میں ۵؍اقسام کے اسپورٹس،ٹریک موڈ (فاسٹ واکنگ، ٹریڈ مل رننگ، آؤٹ ڈور رننگ ، سائیکلنگ اور ریگولر ایکسرسائز) دئیے گئے ہیں۔ یہ واٹر پروف بینڈ ہے اوراسے تیراکی کے دوران بھی پہنا جاسکتا ہے اور بارش کے دوران بھی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK