Inquilab Logo

مرسڈیز بینز کی نئی کار’سی ۳۰۰؍ڈی‘ جو طاقتور اور پُرکشش سیڈان ہے

Updated: September 05, 2020, 3:04 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

مرسڈیز اپنی اس نئی سیڈان کار کے ذریعے ملک کے بازار میں  موجود بی ایم ڈبلیو ۳؍ سیریز، جیگوار ایکس سی اور آؤڈی اے ۴؍ کو ٹکر دے گی ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مرسڈیز بینز سی کلاس کو ہندوستانی بازار میں  دوسرے جنریشن کے روپ میں  ۲۰۰۲ء میں اتارا گیا تھا۔ تب سے یہ کار لگژری کار خریداروں کیلئے ایک بہتر متبادل ثابت ہوئی ہے۔ یہ کار اَپ ڈیٹ ہوتے ہوتے اب چوتھی جنریشن کو پہنچ چکی ہے۔ مرسڈیز بینز نے ہندوستان میں  اپنی نئی سیڈان کار ’سی ۳۰۰؍ڈی اے ایم جی ‘کو پیش کردیا ہے اور ہم نے گزشتہ ماہ اسے آزمائشی طور پر چلایا اور اس ٹرائل رن کا تجربہ اس مضمون میں پیش کررہے ہیں ۔
اس کار میں کو ن سے فیچر نئے ہیں 
 مرسڈیز بینز سی ۳۰۰؍ ڈی ایک اسپورٹی اے ایم جی لائن ٹریٹمنٹ میں دستیاب ہے ۔ اس گاڑی کو اسپورٹی بنانے کیلئے مرسڈیز نے اس میں کئی پرکشش چیزوں  کا اضافہ کیا ہے ۔ اس نئی سیڈان کار میں اگریسیو بمبر، سائیڈ اسکرٹس اور ۱۸؍انچ اے ایم جی ۵؍ اسپوک لائٹ الائے وہیلز دئیے ہیں ۔ چونکہ اس میں  اے ایم جی لائن ہے تو یہاں  آپ کو ملٹی بیٖم ایل ای ڈی ہیڈلائٹ دیکھنے کوملتی ہے۔ جو دوسری سی کلاس ورژن سے اسے الگ بناتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی دوسرا بڑا کلاسی لُک اس میں ڈائمنڈ ریڈیٹر گِرِل دے کر دی ہے جو سی ۳۰۰؍ ڈی میں  دستیاب ہے۔ اس کار کو فرنٹ سے دیکھیں یا سائیڈ سےیہ بڑی ہی پرکشش نظر آتی ہے۔ ہم نے اس کار کا ’نائٹ پیکیج‘ ویریئنٹ چلایا جس میں ایکسٹیریئر اور انٹیریئر میں  سیاہ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ پچھلی جانب بہترین بمپرس کیساتھ اسپورٹی ایگژاسٹ دئیے گئے ہیں ۔ اس میں ایس کلاس سے متاثر’سی شیپ ایل ای ڈی ٹیل لائٹ دئیے گئے ہیں ۔
اس سیڈان کا انٹیریئر کیسا ہے؟
 چونکہ مرسڈیز بینز ’سی ۳۰۰؍ ڈ ی‘  کی ہائٹ کم ہے اسلئے لمبے قدوقامت کے افرادکو بہت ہی سنبھل کر اندر داخل ہونا پڑتا ہے۔ خیر جب آپ اس کار میں نشست سنبھالتے ہیں  تو سی کلاس کا لے آؤٹ آپ کو کافی پیارا لگتا ہے ۔ سرکیولر اے سی وینٹس پریمیم ہیں ۔ اس میں سینٹر اسکرین ۱۰ء۲۵؍ انچ یونٹ کے ساتھ آتا ہے ۔ یہ کمانڈنگ کے دوران کسی طرح کا لیگ نہیں دکھاتی۔ اس بڑی اسکرین کو آپ آسانی سے کار چلاتے وقت استعمال کرسکتے ہیں ۔ اسپورٹی لُک کے طور پر فلیٹ باٹم اسٹیئرنگ وہیل دیا ہے۔ اسٹیئرنگ پر بھی جو بٹن دئیے گئے ہیں وہ کافی خوبصورت ہیں ۔ ۱۲ء۳؍ انچ کی مکمل ڈیجیٹل انسٹرمنٹ ڈسپلے ہے۔ جس میں کلاسک، پروگریسیو اور اسپورٹی اسٹائل دئیے گئے ہیں ۔ یہ ڈسپلے تیز دھوپ میں  بھی برابر نظر آتا ہے ۔ اگلی نشستیں کافی آرام دہ ہیں اور ان میں الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ کی سہولت ہے ۔ سی ۳۰۰؍ ڈی میں ۶۴؍ کلر چینج ایمبیئنٹ لائٹ بھی دی گئی ہے جو کیبن کو پریمیم روپ دیتی ہے ۔ اس میں کلائمیٹ کنٹرول ، ایک چھوٹی کلاس، دو حصوں میں بنٹی پینورمک سن رُوف بھی دی گئی ہے۔
 ریئر سیٹ پر بھی آپ کو کافی بہتر ہیڈروم ملتا ہے۔ لیکن تھوڑے لمبے قد کے شخص کو یہاں  تھوڑی دقت محسوس ہوسکتی ہے ۔ پچھلی جانب ۳؍افراد بیٹھیں تو درمیان والے کواونچے ٹرانسمیشن ٹنل کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے۔ لیگ اسپیس پر اے سی وینٹس ملتے ہیں ۔ پرائیویسی کیلئے ریئر پسنجرس کیلئے سن بلائنٹس ملتا ہے ۔ 
کارکردگی ایسی ہے
 مرسڈیز سی ۳۰۰؍ ڈی میں او ایم ۶۵۴؍ انجن دیا گیا ہے جو سی ۲۲۰؍ ڈی میں دستیاب ہے۔ یہ ۵۰؍ بی ایچ پی زیادہ پاور اور ۱۰۰؍ این ایم کاٹورک دیتا ہے۔ جس سے اس کی مجموعی پاور ۲۴۵؍ بی ایچ پی اور ٹورک ۱۰۰؍این ایم ہے جوکہ ایک ۶؍ سلنڈر انجن کے کافی قریب ہے ۔ تو ظاہر سی بات ہے اس کی کارکردگی کافی دَم دار ہوگی۔ لو اینڈ کافی مضبوط ہے اور ٹربو لیگ کو کافی اچھی طرح سے شامل کیا گیا ہے۔  ڈرائیونگ کافی زبردست ہے ۔ انجن ،مڈرینج تک کافی خاموش رہتا ہے پر آپ اسے ۴۵۰۰؍ آرپی ایم ریڈلائن کے قریب دوڑاتے ہیں  تو یہ اگریسیو ہوجاتا ہےا ور شور مچاتا ہے۔ مڈ رینج کافی شاندار ہے اور ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں اسے ۵ء۹؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ نائن جی ٹرانک گیئر باکس کافی تیز شفٹنگ دیتے ہیں ۔ ساتھ ہی اسپورٹی رائیڈ کیلئے آپ کو اس میں  پیڈل شِفٹرس بھی دئیے گئے ہیں ۔ انجن فاسٹ ریوز لت ہے اور اس میں  ۵؍ ڈرائیورنگ موڈس اِیکو، کمفرٹ، اسپورٹ، اسپورٹ پلس اور انڈی ویجوئل دئیے گئے ہیں ۔ یہ موڈ انجن ، گیئر باکس، اسٹیئرنگ اور ای ایس پی کو بد ل دیتے ہیں ۔ انجن بی ایس ۶؍ ہے اور یہ آپ کو ۹؍سے ۱۲؍ کلومیٹرفی لیٹر کا مائیلیج دیتا ہے ۔ 
ڈرائیونگ کا تجربہ کیسا رہا 
 اس نئی کار کے ڈرائیونگ ڈائنامکس کی بات کریں تو خراب سڑکوں پر اس کے سسپینشن تھوڑے سخت لگتے ہیں لیکن یہ اے ایم جی لائن ٹِرم میں ملنے والے پروفائل ٹائر پر ایک اچھی رائیڈ کوالیٹی دیتے ہیں ۔ اسٹیئرنگ وہیل کافی ہلکا لگتا ہے ۔ چوڑے ٹائرس ہونے کے باعث سڑک پر بہتر گرفت ملتی ہے اور اس وجہ سے باڈی رول کافی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ بریکس بھی آپ کو کافی بہتر اسٹاپنگ پاور دیتے ہیں ۔
ہمارا فیصلہ 
 مرسڈیز سی ۳۰۰؍ ڈی کافی اثر دار کار ہے۔ دیکھنے یہ کافی خوبصورت اور مضبوط انٹیریئرس سے لیس ہے۔ بہترڈرائیونگ کمفرٹ اور دَم دار ڈیزل انجن اس میں ملتا ہے ۔ بازار میں اس کا مقابلہ بی ایم ڈبلیو ۳؍ سیریز، جیگوار ایکس سی اور آؤڈی اے ۴؍ سے ہے ۔ ہندوستانی بازار میں اسکی قیمت ۵۱ء۲۵؍ لاکھ روپے (ایکس شو روم) ہے۔ ایسے افراد جو پاور فل ڈیزل انجن اور بہتر فیچرو ڈیزائن والی لگژری سیڈان کی تلاش کررہے ہیں تو ان کیلئے ’مرسڈیز بینز سی ۳۰۰؍ ڈی اے ایم جی ‘ بہتر متبادل ثابت ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK