Inquilab Logo

مرسڈیز کی نئی لگژری سیڈان۳؍ اقسام میں بازار میں اتاری گئی

Updated: March 27, 2021, 11:52 AM IST | Agency

جرمنی کی موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی لگژری سیڈان’اے کلاس لیموزین‘ کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔

Mercedes Sedan - Pic : INN
مرسڈیز سیڈان ۔ تصویر : آئی این این

جرمنی کی موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی لگژری سیڈان’اے کلاس لیموزین‘ کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت ۹۳ء۹لاکھ روپے طے کی گئی ہے جس میں بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔ مرسڈیز بینز نے اس کار کو۳؍ ویریئنٹ اے۲۰۰، اے ۲۰۰؍ڈی اور اے ۵۳؍اے ایم جی  میں لانچ کیا ہے۔ یہ ہندوستان میں جرمن کار میکر کمپنی کی انٹری لیول ماڈل ہے جسے سب سے پہلے آٹو ایکسپو ۰۲۰۲ء میں پیش کیا گیا تھا۔ مرسڈیز بینز اے کلاس لیموزین اے ۰۰۲؍ ایک ۱ء۳؍لیٹرٹربو چارجڈ پیٹرول انجن سے لیس ہے جو ۱۶۱؍ بی ایچ پی کی پاور ۰۵۲؍ ان ایم کا پیک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن ۷؍ اسپیڈ ڈوئل کلچ (ڈی سی ٹی) آ ٹو  میٹک گیئر باکس کے ساتھ دیا گیا ہے۔ وہیں اے ۰۰۲؍ ڈی میں ۷۴۱؍ بی ایچ پی اور ۰۲۳؍ این ایم کا زیادہ سے زیادہ ٹورک دینے کے لئے ۲ء۰؍ لیٹر ڈیزل انجن کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ انجن ۸؍ اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک گیئر باکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ آف دی لائن مرسڈیز اے ایم جی اے ۵۳؍میں ایک ۲ء۰؍لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن کا استعمال کیاگیاہے۔ یہ انجن زیادہ سے زیادہ ۲۰۳؍بی ایچ پی کی پاور اور ۰۰۴؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ مرسڈیز بینز اس کار کے ساتھ اسٹینڈرڈ طور پر انجن کے ٹرانسمیشن پر ۸؍ سال کی وارنٹی دستیاب کرارہی ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK