Inquilab Logo

ایم جی موٹر اپنی ’زیڈ ایس ای وی‘کا نیا ورژن لائے گی

Updated: June 06, 2020, 11:20 AM IST | Mumbai

ایم جی موٹر نے اس سال کے آغازمیں زیڈ ایس ای وی کی لانچنگ کے ساتھ ہندوستانی بازار میں الیکٹریکل وہیکل سیگمنٹ میں  قدم رکھ دیا ہے۔ ۲؍ ویریئنٹ میں آنے والی ایم جی زیڈ ایس ای وی اب ملک کے ۱۲؍ شہروں  میں دستیاب ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ایم جی موٹر نے اس سال کے آغازمیں زیڈ ایس ای وی کی لانچنگ کے ساتھ ہندوستانی بازار میں الیکٹریکل وہیکل سیگمنٹ میں  قدم رکھ دیا ہے۔ ۲؍ ویریئنٹ میں آنے والی ایم جی زیڈ ایس ای وی اب ملک کے ۱۲؍ شہروں  میں دستیاب ہے ۔ ان میں  دہلی این سی آر، ممبئی ، حید رآباد، بنگلور، احمد آباد، چنڈی گڑھ، جے پور، سورت، پونے ، کوچی اور چنئی شامل ہے۔ اب بھی الیکٹرک ایس یو وی مکمل چارج ہونے پر ۳۴۰؍ کلومیٹر رینج کے ساتھ آتی ہے۔ اب کمپنی اس کا زیادہ رینج والا ویریئنٹ لانے کی تیاری میں  ہے۔ زیڈ ایس ای وی الیکٹرک ایس یو وی ۴۴ء۵؍ کے ڈبلیو ایچ ، لکویڈ کولڈ بیٹری اور آئی پی ۶۷؍ سرٹیفائیڈ لیتھیم آئن بیٹری پیک کے ساتھ آتا ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ ۳۴۰؍ کلومیٹر تک چلے گی۔ زیڈ ایس ای وی کی یہ رینج آٹومیٹک ریسرچ اسوسی ایشن آف انڈیا سے سرٹیفائیڈ ہے۔ نئی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنی اس الیکٹرک ایس یو وی کا نیا ویریئنٹ لانے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ یہ نئی کار مکمل چارج ہونے پر ۵۰۰؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی ۔ حالانکہ اسے کب لانچ کیا جائے گا یہ طے نہیں  کیا گیا ہے ۔ 
ایم جی موٹرس کفایتی الیکٹرک کار لائے گی: برطانوی کمپنی ایم جی کا ماننا ہے کہ آنے والےبرسوں  میں الیکٹرک گاڑیوں  کی ڈیمانڈ کافی بڑھ جائے گی۔ اسی کومدنظر رکھتے ہوئے کمپنی اس جانب سرمایہ کاری بڑھائے گی۔کمپنی ہندوستانی بازار میں  کفایتی الیکٹرک کار متعارف کرائے گی، اس کی قیمت ۱۲؍ سے ۱۵؍ لاکھ روپے ہوگی۔
زیڈ ایس ایس یو وی کا پیٹرول ماڈل بھی لانے کی تیاری: رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم جی اپنی زیڈ ایس ایس یو وی کا پیٹرول ماڈل بھی ہندوستان میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہے ۔ اسے اگلے سال لانچ کیا جاسکتا ہے ۔ پیٹرول انجن والی ایم جی زیڈ ایس ایس یو وی کی قیمت ۱۶؍ لاکھ روپے کے آس پاس رہنے کی امید ہے ۔ مارکیٹ میں اس کی سیدھی ٹکر ہیونڈائی کریٹا اور کِیا سیلٹوس جیسی ایس یو وی سے ہوگی۔ نئی گِرِل سمیت کچھ معمولی تبدیلیوں  کے علاوہ پیٹرول انجن والی زیڈ ایس ایس یو وی کا لُک الیکٹرک ماڈل زیڈ ایس ای وی کی طرح ہی ہوگا۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK