Inquilab Logo

مائیکرو فائنانس کا شعبہ آپ کی معاشی حالت سدھار سکتا ہے

Updated: February 20, 2020, 1:43 PM IST | Agency

دیہی علاقوں میں معاشی سہولیات دستیاب کرانے کیلئے ہی مائیکرو فائنانسنگ کا آغاز کیا گیا۔ دیہی لوگوں کی معاشی ضرورتیں پوری ہوسکیں، اسے کے مد نظر مائیکرو فائنانسان کا شعبہ تیار ہوا۔

مائیکروفائنانس اپنے لئے روزگار بھی ہے اور غریب عوام کی مدد بھی ۔ تصویر : آئی این این
مائیکروفائنانس اپنے لئے روزگار بھی ہے اور غریب عوام کی مدد بھی ۔ تصویر : آئی این این

  دیہی علاقوں میں معاشی سہولیات دستیاب کرانے کیلئے ہی مائیکرو فائنانسنگ کا آغاز کیا گیا۔ دیہی لوگوں کی معاشی ضرورتیں پوری ہوسکیں، اسے کے مد نظر مائیکرو فائنانسان کا شعبہ تیار ہوا۔ ہندوستان میں یہ کافی کارآمد ہے۔اس میں ملازمتوں کے بھی کافی مواقع ہیں۔
مواقع
 کئی مائیکروفائنانس کمپنیاں(ایم ایف آئی) دیہی علاقوں میں کام کرتی ہیں، جیسے بندھن، ایس کے ایس،مائیکروکریڈٹ فائونڈیشن آف انڈیا، سادھنامائیکروفائنانس سوسائٹی وغیرہ۔ ان میں ملازمتوں کے مواقع ملتے رہتے ہیں۔ اس شعبہ میں مختلف نجی کمپنیاں اور این جی او کے آنے سے ہر سطح پر روزگار کے مواقع بڑھنے لگے ہیں۔ اس میں ایگزیکیوٹیو کے طور پر آغاز کرکے برانچ منیجر تک ترقی پائی جاسکتی ہے۔ سب سے خاص بات اس شعبہ میں بھرپور امکانات ہیں۔
تنخواہ
 اس شعبہ میں تنخواہ ۲۰؍تا۲۵؍ہزار سے شروع ہوسکتی ہے۔ بعد میں بہتر کام سے پروموشن کے راستے تو کھلتےہی ہیں۔
صلاحیتیں
 بینکنگ اور فائنانس یا پھر مائکروفائنانس سیکٹر میں کریئر بنانے کیلئے طلبہ کا کسی بھی ادارے سے ڈپلوما یا پی جی ڈپلوما کورس کرنا ضروری ہے۔ عموماً ڈپلوما کیلئے ۱۲؍ویں میں ۵۰؍فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔ وہیں پی جی ڈپلوما کورس کیلئے گریجویشن میں ۵۰؍فیصد نمبر چاہئے۔
داخلہ
 بینکنگ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ شخص فوراً ہی چیزوں کو سمجھ سکے۔بینکنگ اور معاشی شعبہ میںپی جی ڈپلوما کرنے کیلئے پہلے تو اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں پاس ہوناضروری ہے اور اس میں انٹرویو بھی دینا ہوگا۔ اس میں بنیادی طور پر انگریزی، ریاضی کی صلاحیتیں، تحریری امتحان میں ریزننگ وغیرہ کی جانچ کی جاتی ہے۔
کورس کیلئے اہم ادارے
 ٹی کے ڈبلیو انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ  اینڈ فائنانس، نئی دہلی
منی پال یونیورسٹی، کرناٹک
 سمبایوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی ،مہاراشٹر
 اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی، نئی دہلی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK