Inquilab Logo

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اگلے سال لانچ کیا جائیگا

Updated: December 30, 2020, 2:00 PM IST | Agency

مائیکرو سافٹ اپنے ونڈوز ۱۰؍ کے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن ’ ونڈوز۱۰؍ ایکس‘ اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کرے گا۔ اس نئے ورژن کو تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

Microsoft - Pic : INN
مائیکروسافٹ ۔ تصویر : آئی این این

مائیکرو سافٹ اپنے ونڈوز ۱۰؍ کے  آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن  ’ ونڈوز۱۰؍ ایکس‘  اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کرے گا۔ اس نئے ورژن کو تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔  قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ ونڈوز اپنا یہ نیا آپریٹنگ سسٹم۲۰۲۰ء میں متعارف کرا ئے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا  ہے۔قوی امکان ہے کہ ونڈوز۱۰؍ایکس   آئندہ  سال کی دوسری سہ ماہی میں جاری کردیا جائے۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کا یہ آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر ونڈوز۱۰؍ کور آپریٹنگ سسٹم پر ہی مبنی ہوگا ۔ اس کی اب تک لیٖک رپورٹیں آچکی ہیں اور اب تازہ لیٖک کے مطابق ونڈوز۱۰؍ ایکس میں مائیکرو سافٹ  نیا اسٹینڈ بائی فیچر فراہم کرے گی، یہ فچر  انسٹنٹ آن اور آل ویز کنکٹڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس وقت بیشتر ونڈوز پر کام کرنے والے لیپ ٹاپس کو سلیپ موڈ سے نکلنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔تاہم  انسٹنٹ آن سے اشارہ  ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے سسٹم کو لیپ ٹاپ آن کرتے ہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جہاں تک آل ویز کنکٹڈ فیچر کی بات ہے تو اس فیچر کی بدولت لیپ موڈ کے دوران بھی بیک گراؤنڈ میں موجود ایپس کو ان ایبل کرنا ممکن ہوسکے گا۔ یہ ایپ جیسے ای میلز کیلئے  کارآمد فیچر ہوگا اور کہا جارہا ہے کہ بیشتر ونڈوز اسٹور ایپس اس فیچر کے تحت کام کرسکیں گی۔ ونڈوز۱۰؍ ایکس میں متعدد دیگر فیچرز اور پرانے فیچرز کو بھی بہتر بنایا جائے گا جیسے نیا فائل ایکسپلورر۔ خیال رہے کہ ونڈوز۱۰؍ ایکس کو ڈوئل اسکرین اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کیلئے  ڈیزائن کیا گیا تھا، مگر پھر کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی ریلیز میں سنگل اسکرین ڈیوائسز پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK