Inquilab Logo

گمراہ کن ٹویٹ کو لائیک ،ری ٹویٹ پر وارننگ دی جائے گی

Updated: November 25, 2020, 9:04 AM IST | Agency

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر مسلسل نئے اپ ڈیٹس اور فیچر متعارف کرارہا ہے ۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر اب کوئی صارف ایسے ٹویٹ ٹوکو ری ٹویٹ کرنے کی کوشش کرے گاجس پر مس لیڈنگ لیبل لگا ہوا تو وارننگ دی جائے گی

Tweet
گمراہ کن ٹویٹ کو لائیک ،ری ٹویٹ پر وارننگ دی جائے گی

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر مسلسل نئے اپ ڈیٹس اور فیچر متعارف کرارہا ہے ۔ اب کمپنی  نے اعلان کیا ہے کہ اگر اب کوئی صارف ایسے ٹویٹ ٹوکو ری ٹویٹ کرنے کی کوشش کرے گاجس پر مس لیڈنگ لیبل لگا ہوا تو وارننگ دی جائے گی۔اتنا ہی نہیں ایسے ٹویٹ کو محض لائیک کرنے پر بھی ٹویٹر صارف کو وارننگ دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’رِیڈ انفو پروموٹ‘ کرنے سے گمراہ کن ٹویٹس کو بطور حوالہ استعمال کرنے کی شرح میں۲۹؍ فیصد کم آئے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم نے وارننگز فیچر کو توسیع دی ہے تاکہ آپ کو کسی لیبل ٹویٹ پر کلک کرنے پر آپ کو اس کا علم ہوسکے۔بیان کے مطابق صارف کو بتایا جائے گا کہ کسی ٹوئٹ پر لیبل کس وجہ سے دیا گیا ہے۔ جب کوئی صارف اس طرح کے ٹویٹ کو لائیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایک پیغام ’ پوپ اَپ ونڈو‘ میں نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا کہ ’’ٹوئٹر کو مستند معلومات کا مقام بنانے میں مدد کریں۔‘‘ اس کے بعد ایک بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر اس موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے گی، جس کے بعد وہ ٹوئٹ کو لائیک کرنے کا فیصلہ کرسکے گا۔ رواں برس کے دوران ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹس پر لیبل لگانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وہ کورونا وائرس کی وباءاور امریکی انتخابات کے دوران گمراہ کن اطلاعات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK