Inquilab Logo

مانسون ہوم کیئر؛ اِن باتوں کا خیال رکھیں

Updated: July 13, 2020, 10:10 AM IST | Rekha Kundar

بارش کے دنوں میں اگر گھر کی چیزوں کا صحیح انداز میں دھیان نہ رکھا جائے تو اس میں پھپھوند لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس موسم میں گھر کی صاف صفائی بھی بیحد ضروری ہے ورنہ گھر والوں کے بیمار پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چند چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دے کر بارش کے موسم کا لطف اٹھائیں

Women - Pic : INN
چند احتیاطی تدابیر اپنا کر آپ بارش کے موسم کا لطف اٹھا سکتی ہیں تصویر : آئی این این

برسات کے موسم میں گھروں میں پانی بھرنا، گیلی دیواروں اور سوئچ بورڈ پر اچانک کرنٹ جیسی جھنجھناہٹ ہونا عام پریشانیاں ہوتی ہیں، آیئے جانتے ہیں کہ بارش میں گھر سے متعلق چھوٹی چھوٹی باتوں کا کس طرح سے خیال رکھیں:
ز اگر گھر کو پینٹ کروا رہے ہیں تو واٹر پروف پینٹ کروائیں۔
ز ٹیریس پر جمع برسات کا پانی، دیواروں میں سیلن اور دراڑیں نہ ہوں، اس کے لئے بھی گھر کو واٹر پروف بنانا ضروری ہے۔ اس لئے جب گھر بنائیں یا تعمیر نو کروائیں، تو رین پروفینگ کا ضرور دھیان رکھیں۔
ز یہ بھی جانچ لیں کہ ٹیریس پر پانی جمع نہ ہو۔
ز گھر میں کہیں ٹائلس لگی ہیں تو ان کی بھی دیکھ بھال ضروری ہے کیونکہ ٹوٹی ہوئی ٹائلس سے پانی جمع ہونے کے امکانات رہتے ہیں جس کے سبب اس میں کیڑے پنپ سکتے ہیں۔
ز اسی طرح بالکنی یا پھر کھلی جگہ میں ماربل لگا ہے تو اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔ اس پر پانی جمع ہونے سے ایسڈک ری ایکشن ہوسکتا ہے، جس سے اس کا رنگ خراب ہوسکتا ہے۔
ز کھڑکیوں کے آس پاس لیکیج ہو تو رین ٹریک یا مانسون پروف کھڑکیوں کا استعمال کریں۔
ز بارش کے دنوں میں چھت نہ ٹپکے، اس کے لئے بازار میں وہائٹ شیٹ سے لے کر کولتار شیٹ، فیکسڈ جیسے تمام متبادل موجود ہیں۔
ز سب سے پہلے اگر گھر میں ارتھنگ نہ ہو تو الیکٹریشین کو بلا کر درست کروائیں۔
ز وائرنگ کو چیک کرواتے رہیں۔ بٹن، پلگ، سوئچ بورڈ کو بھی چیک کروائیں، کچھ گڑبڑی ہے تو فوراً ٹھیک کروائیں۔
ز گھر کی دیواروں کو لیکیج سے بچائیں۔
ز فرنیچر کی صفائی کے لئے کلیننگ ایجنٹس کا استعمال کریں۔
زگھر میں کیڑوں کو پنپنے سے روکنے کے لئے ڈریننگ سسٹم کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔
ز بارش میں کئی کیڑے مکوڑے آجاتے ہیں، اس لئے اگر کچن میں کوئی سوراخ ہو تو اسے سیمنٹ، چونے یا مٹی سے بند کردیں۔
ز برسات میں جھینگر، کیچوے اور دیگر کیڑے اسی میں اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ بند سوراخ کے اوپر کسی جراثیم کش ادویات چھڑکیں۔
ز بارش کے موسم میں کارپیٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ز اگر کارپیٹ استعمال کرنا چاہیں تو اسے خشک رکھنے کی کوشش کریں۔
ز قالین پر چلنے سے پہلے پیروں کو اچھے سے پونچھ لیں۔ اگر قالین پر دھول مٹی لگ جائے تو اسے برش سے اچھے سے جھاڑیں اور دھوئیں۔
ز پردوں کو موڑ کر ڈوری سے باندھ دیں کیونکہ گیلا ہونے پر ان سے تیز بدبو آسکتی ہے۔
ز پردوں کو دھول مٹی جم جاتی ہے اس لئے وقتاً فوقتاً انہیں دھوتے رہیں۔ دھوپ نکلنے پر پردے، قالین، ریگس وغیرہ کو باہر ضرور سکھائیں۔
ز اپنی الماری کو نمی سے محفوظ رکھنے کے لئے اس میں کافور کی گولیاں رکھیں۔
ز بارش میں الماری صاف نہیں رکھتے ہیں تو اس میں پھپھوند لگ سکتا ہے جس سے الماری سے تیز بدبو آنے لگتی ہے۔
ز الماری میں کپڑے تبھی رکھیں جب وہ اچھی طرح سے سکھ جائیں۔
ز کپڑوں کو وقتاً فوقتاً دھوپ دکھاتے رہیں۔
ز اکثر مانسون کے دنوں میں لکڑی کے فرنیچر میں کیڑے مکوڑے اور دیمک لگ جاتے ہیں۔ انہیں دور کرنے کے لئے کافور کی گولیاں، لونگ اور نیم کی پتیاں رکھیں۔
ز اگر آپ اس موسم میں نیا فرنیچر خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں تو پھپھوند اور دیمک سے محفوظ فرنیچر ہی خریدیں۔
ز اگر آپ کچھ دنوں کے لئے گھر سے باہر جا رہے ہیں تو فرنیچر کو پلاسٹک کے کور سے ڈھانک دیں تاکہ ان میں نمی نہ لگے۔
ز برسات کے موسم میں درجہ حرارت میں ہونے والی تبدیلی اور نمی سے فرنیچر کی حفاظت کرنے کے لئے آپ گلیسرین اور مٹی کے تیل کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
ز اگر لکڑیاں پانی سے پھول جاتی ہیں تو ایسیٹون کا استعمال کریں۔ یہ لکڑی سے پانی جلد جذب کر لیتا ہے۔
ز لکڑی کی چیزوں کو پونچھے کے لئے خشک کپڑے کا استعمال کریں۔
ز فٹ ویئر ریکس، جہاں پر آپ جوتے چپل رکھتے ہیں وہاں پر کم پاور کا بلب لگائیں، تاکہ اس سے نکلنے والی گرمی جوتے چپلوں سے نمی خارج کر دے کیونکہ فٹ ویئر بڑی مقدار میں نمی جذب کرتے ہیں اور انہیں گیلا پہننے پر پیروں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
ز لیدر کے صوفے کور پر اچھی کوالیٹی کا لیدرکور لگائیں۔ ۱۵؍ دن میں ایک بار کور کو صاف کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK