Inquilab Logo

اسٹائلس سپورٹ سے لیس موٹو جی پرو لانچ

Updated: May 28, 2020, 12:17 PM IST | Agency

لینوو کی زیرملکیت کمپنی موٹرولا نے اپنے نئے اسمارٹ فون ’موٹو جی پرو‘ کو لانچ کردیا ہے۔ نیا موٹو فون اس سال فروری میں لانچ ہوئے موٹو جی اسٹائلس کا اَپ ڈیٹیڈ ورژن ہے

Moto G Pro - Pic : INN
موٹو جی پرو ۔ تصویر : آئی این این

لینوو کی زیرملکیت کمپنی موٹرولا نے اپنے نئے اسمارٹ فون ’موٹو جی پرو‘ کو لانچ کردیا ہے۔ نیا موٹو فون اس سال فروری میں لانچ ہوئے موٹو جی اسٹائلس کا اَپ ڈیٹیڈ ورژن ہے۔ اس فون کی اہم خصوصیات کی بات کریں تو اس نئے موٹرولا اسمارٹ فون کو ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اَپ کے ساتھ اتاراگیاہے، اتنا ہی نہیں یہ فون انٹی گریٹیڈ اسٹائلس کے ساتھ آتا ہے۔  ڈوئل سم(نینو) والا موٹو جی پرو اسمارٹ فون اینڈرائیڈ ۱۰؍ پر مبنی اینڈرائیڈ ون پلیٹ فارم کا حصہ ہے ۔ اس میں ۶ء۴؍ انچ کا فل ایچ ڈی (۲۳۰۰X۱۰۸۰؍پکسل)میکس ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس نئے فون میں رفتار اور ملٹی ٹاسکنگ کیلئے کوالکوم اسنیپ ڈریگون ۶۶۵؍ پروسیسر کے ساتھ ۴؍ جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج کو ۵۱۲؍ جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کی کی بیٹری استعداد ۴۰۰۰؍ہزار ایم اےایچ ہےاور ۱۵؍ واٹ ٹربو پاور چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔ کنکٹی ویٹی کی بات کریں تو اس میں ۴؍ جی ایل ٹی ای ، بلیو ٹوتھ ورژن ۵ء۰؍ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ۳ء۵؍ ملی میٹر ہیڈفون جیک اور این ایف سی سپورٹ شامل ہے۔ موٹو جی پرو میں جی پی ایس، جائرواسکوپ، ایکسیلرو میٹر، ایمبینٹ لائٹ، پراکسمٹی، سینسر ہب اور بیک پینل پر سیکوریٹی کیلئے فنگر پرنٹ سینسر ملے گا۔  فون کے بیک میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں ۴۸؍ میگا پکسل پرائمری کیمرا سینسر ہے۔ موٹو جی پرو کے ۴؍جی بی اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت کم و بیش ۲۷؍ہزار ۴۰۰؍ روپے ہے۔ موٹو جی پرو کا سنگل کلر ویریئنٹ اتارا گیا ہے ، مسٹک انڈیگو۔ غور طلب بات یہ ہے کہ موٹو جی پرو فروری ۲۰۲۰ء میں لانچ ہوئے موٹی جی اسٹائلس کا ہی جدید ورژن معلوم ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK