Inquilab Logo

منزہ غازی نے ووشواسٹارس چمپئن شپ میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا

Updated: March 03, 2020, 1:03 PM IST | Agency

کشمیر کی رہنےو الی منزہ غازی نے روس میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں  منعقدہ مارشل آرٹ کی ایک قسم ’ووشو‘ کے عالمی مقابلہ میں منزہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

منزہ اپنی کوچنگ ٹیم کے ہمراہ  تمغہ دکھاتے ہوئے ۔ تصویر : آئی این این
منزہ اپنی کوچنگ ٹیم کے ہمراہ تمغہ دکھاتے ہوئے ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : کشمیر کی رہنےو الی منزہ غازی نے روس میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں  منعقدہ مارشل آرٹ کی ایک قسم ’ووشو‘ کے عالمی مقابلہ میں منزہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکومیں ۲۵؍ سے ۲۹؍ فروری کے درمیان  ’ماسکو ووشو اسٹارس  ووشو چمپئن شپ‘کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں  سری نگر کی رہنے والی منزہ غازی نے ۶۰؍کلوگرام کے زمرے میں ہندوستان کی نمائندگی کی  اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستان کو اس کٹیگری میں ووشو چمپئن بنایا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ووشو ٹیم نے اس چمپئن شپ میں  ۶؍گولڈ، ۶؍ سلور اور ۳؍ برونز میڈل جیتے ہیں۔قبل ازیں اس چمپئن شپ کیلئے چنڈی گڑھ میں ۲۵؍دنوں کا تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔ معلوم ہوکہ منزہ غازی سری نگر کی رہنے والی ہیں اور ووشو کی ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک ریاستی، قومی مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی ٹورنامنٹ میں بھی کئی تمغے اپنے نام کئے ہیں۔ قبل ازیں منزہ نے دسویں ایشین ووشو چمپئن شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل جتایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق  منزہ یکم مارچ کوروس سے لوٹیں۔ ان کی واپسی پر ڈسٹرکٹ ووشو اسوسی ایشن کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK