Inquilab Logo

قومی کونسل اردو نیٖٹ کیلئے اردو میں کتابیں شائع کرے گی

Updated: September 09, 2020, 7:30 AM IST | Agency | New Delhi

قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہاکہ قومی سطح پرمنعقد ہونے والے نیٖٹ کے امتحان کی تیاری کے لئے قومی کونسل اردو میں نصاب تیار کرے گی ۔انہوں نے یہ بات ایک ورکشاپ میں کہی۔

Books - Pic : INN
کتابیں ۔ تصویر : آئی این این

قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہاکہ قومی سطح پرمنعقد ہونے والے نیٖٹ کے امتحان کی تیاری کے لئے  قومی کونسل اردو میں نصاب تیار کرے گی ۔انہوں نے یہ بات  ایک ورکشاپ میں کہی۔انہوں نے کہاکہ بہت سے طلبہ جو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور وہ مستقبل میں ڈاکٹری کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں انھیں نیٹ کے امتحانات کی تیاری میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسی کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیاہے کہ کونسل کی جانب سے ایک ایسا جامع نصاب مرتب کیا جائے جو ’نیٹ‘ کی تیاری میں اردو طلبہ کیلئے  معاون ہو اور اس کی مدد سے وہ ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے میڈیکل کورسیز میں داخلہ لے سکیں۔
 قابل ذکر ہے کہ اس ورکشاپ میں شرکا نے بایولوجی اور کیمسٹری پر تیار شدہ مواد کو دیکھنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کے امکانات کی نشان دہی کی اور کہا کہ بقیہ مواد بھی جلد ازجلد مرتب کرواکر اس کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا اور اس  کے بعد اس کی اشاعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس ورکشاپ میں پروفیسرمشاہدحسین،پروفیسر تسنیم فاطمہ، پروفیسرجسیم احمد،ڈاکٹر عطاء الرحمن، شمع کوثر یزدانی(اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈمک)،ڈاکٹر فیروز عالم(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر) اور ذیشان فاطمہ (ریسرچ اسسٹنٹ) شریک رہے۔
  واضح رہے کہ میڈیکل کورسیز  میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے  قومی سطح پر منعقد ہونے والے نیٹ (NEET)کیلئے  اردو میں مواد کی فراہمی کے سلسلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں اس حوالے سے بایولوجی،کیمسٹری اور فزکس پر طالبات کے لئے  مفید کتابیں مرتب کرنے پر غور و خوض کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK