Inquilab Logo

نیا آلہ: کوالکوم کوئیک چارجر جس سے اسمارٹ فون محض۱۵؍ منٹ میں چارج ہوگا

Updated: August 06, 2020, 8:10 AM IST | Agency

کوالکوم کی نئی چارجنگ تکنیک کی بدولت اب اسمارٹ فون محض ۱۵؍ منٹ میں  مکمل چارج کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

Charging - Pic : INN
چارجنگ ۔ تصویر : آئی این این

کوالکوم کی نئی چارجنگ تکنیک کی بدولت اب اسمارٹ فون محض ۱۵؍ منٹ میں  مکمل چارج کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ کوالکوم کا دعویٰ ہے کہ اس کا نیا چارجر  فون کو نہ صرف ۵؍منٹ میں صفر سے۵۰؍ فیصد تک چارج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اوور ہیٹنگ سے بچاؤ کیلئے  سیفٹی فیچرز بھی موجود ہوں گے۔کوا لکوم کے مطابق دنیا کا تیز ترین کمرشل چارجنگ سولوشن موجودہ چارجنگ ٹیکنالوجیز سے چار گنا تیز ہو گا جو کہ رواں سال کے آخر تک کمرشل ڈیوائسز میں شامل کرلیا جائے گا۔یہ۲۵۰؍ سے زائد اسمارٹ فونز کیلئے  موزوں ہو گا لیکن ایپل اس فیچر کو شامل نہیں کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ صرف اینڈرائیڈ فونز کو اس ٹیکنالوجی سے فائدہ ہو گا۔ ایپل کی موجودہ مساوی تیز ترین ٹیکنالوجی آئی فونز کو۳۰؍ منٹ میں۵۰؍ فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔کوئیک چارج۵؍کیلئے  موزوں فونز میں سیمسنگ گلیکسی ایس۲۰؍ فائیو جی، ایل جی وی۳۰؍ اور نوکیا ایٹ شامل ہیں۔ بیک ورڈ کمپیٹیبلٹی کے طور پر پرانی کوئیک چارج ڈیوائسز بھی چارجنگ کے اس سسٹم کے ساتھ کام کر سکیں گی۔ کوالکوم کے وائس پریزیڈنٹ فار پروڈکٹ مینجمنٹ ایو روش کہتی ہیں کہ کوئیک چارج فائیو ہمارا تیز ترین اور ورسٹائل چارجنگ سولوشن ہے جو صارفین کو اپنی ڈیوائسز زیادہ وقت کے لیے استعمال کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چارجنگ کے لیے درکار وقت کے حوالے سے پریشانی نہیں ہو گی۔ اس سے قبل چارجنگ کے حوالے سے ہونے والی اہم پیش رفت بھی چارجنگ کیلئے  درکار وقت کو اسی سطح تک لے آئی ہے لیکن ابھی یہ تجربات لیبارٹری تک ہی محدود ہیں۔ اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شاؤمی کے جنرل مینیجر زہانگ لی کا کہنا ہے کہ کوئیک چارج۵؍ کی نئی جنریشن نہ صرف چارجنگ کی بہتر اہلیت کی حامل ہے بلکہ یہ ذہانت سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی زیادہ کرتے ہوئے اس سے حرارت کے اخراج کو کم کرتی ہے

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK