Inquilab Logo

ٹویٹرپر گمراہ کن ٹویٹس پر قدغن لگانے کیلئے نیا فیچر

Updated: January 28, 2021, 1:01 PM IST | Agency

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے گمراہ کن ٹویٹس اور مواد پر قدغن لگانے کیلئے نیا فیچر پیش کیا ہے۔ اس نئے فیچر کا نام ’برڈ واچ‘ ہے جو ایک کمیونٹی فورم ہے۔

Twitter - Pic : INN
ٹویٹر ۔ تصویر : آئی این این

 مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے گمراہ کن ٹویٹس اور مواد پر قدغن لگانے کیلئے نیا فیچر پیش کیا ہے۔ اس نئے فیچر کا نام ’برڈ واچ‘ ہے جو ایک کمیونٹی فورم ہے۔یہ فورم سوشل میڈیا نیٹ ورک میں گمراہ کن تفصیلات کی روک تھام کے لئے بنایا گیا ہے۔یہ فورم ٹویٹر صارفین کو ٹویٹس میں موجود ایسی تفصیلات کی نشاندہی کرنے کے میں مدد فراہم کرے گا جو ان کی نظر میں گمراہ کن ہوگی ۔ٹویٹر نے اس تعلق سے حال ہی میں اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں  نئے فورم کا اعلان کیا اور اس کا مقصد واضح کیا ہے۔ٹویٹر کے پروڈکٹ سیکشن کے نائب صدر کیتھ کولمین نے بلاگ میں کہا کہ ’’ہمارا ماننا ہے کہ اس طریقہ کار سے ہمیں گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  فوری ردعمل کا موقع مل سکے گا، جبکہ ان تفصیلات میں مستند اور قابل اعتبار ذرائع سے اضافہ کیا جاسکے گا۔‘‘ فیس بک کی طرح ٹویٹر کو بھی گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ میں روک تھام میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔ٹویٹر کی جانب سے مشتبہ ٹویٹس  پر لیبلز کا اضافہ کیا جاتا ہے یا ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے، تاہم اکثر اس میں اتنی تاخیر ہوجاتی ہے کہ وہ تفصیلات وائرل ہوکر پھیل جاتی ہیں۔ فیس بک کے برعکس ٹویٹر نے کسی خودمختار فیکٹ چیکر کے ساتھ اشتراک نہیں کیا ہے بلکہ خود جھوٹی خبروں اور گمراہ کن تفصیلات پر مبنی ٹویٹس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔بلاگ میں گیتھ کولمین نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے ’کمیونٹی بیسڈ سسٹم‘ کو تشکیل دینے میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹر کی جانب سے بتدریج مشتبہ ٹویٹس میں نوٹس کو زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK