Inquilab Logo

 نیاآلہ: لاوا نے اپنے ۳؍ نئے ٹیبلٹ لانچ کردئیے

Updated: March 25, 2021, 12:16 PM IST | Agency | New Delhi

 لاوا کمپنی نے اپنے ۳؍ نئے ٹیبلٹ ہندوستان میںلانچ کئے ہیں۔ ان ٹیبلٹس کے نام لاوا میگنم ایکس ایل، لاوا اَورا(Aura)اور لاواآئیوری(Ivory)ہیں۔

Lava Tablet - Pic : INN
لاوا ٹیبلیٹ ۔ تصویر : آئی این این

 لاوا کمپنی نے اپنے ۳؍ نئے ٹیبلٹ ہندوستان میںلانچ کئے ہیں۔ ان ٹیبلٹس کے نام لاوا میگنم ایکس ایل، لاوا اَورا(Aura)اور لاواآئیوری(Ivory)ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئے ٹیبلٹ آن لائن تعلیم کے تقاضوںکو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سہولت کی غرض سےبنائے گئے ہیں۔ لاوا میگنم ایکس ایل میں ۱۰ء۱؍ انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ لاوا اَورا میں ۸؍انچ کا ڈسپلے اور لاوا آئیوری میں ۷؍انچ کا ڈسپلے موجو دہے۔ ان تینوں ٹیبلٹ کی ریم اور اسٹوریج کی سہولت یکسا ں ہے۔ میگنم ایکس ایل کی قیمت ۱۵؍ہزار ۴۹۹؍ روپے جبکہ لاوا اَورا کی قیمت ۱۲؍ہزار ۹۹۹؍ روپے اور لاوا آئیوری کی قیمت ۹؍ہزار ۴۹۹؍ روپے ہے۔ یہ فلپ کارٹ سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔  لانچ کے ابتدائی دنوں میں ان تینوں ٹیبلٹ کی قیمتوں میں رعایت دی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ان تینوں ٹیبلٹ میں ڈوئل سم کنکٹی ویٹی دی گئی ہے اور اس میں اینڈرائیڈ ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ لاوا میگنم ایکس ایل اور لاوا اَورا  میں ۲ء۰؍گیگاہرٹز کا کواڈ کور میڈیا ٹیک ایس او سی ایس  پروسیسر دیا گیا ہے  جبکہ لاوا آئیوری میں ۱ء۳؍ گیگاہرٹز کواڈکور میڈیا ٹیک ایس او سی پروسیر موجود ہے۔  تینوں ہی ٹیبلٹ میں ۲؍جی بی ریم موجود ہے ۔ اسٹوریج کی بات کریں تو میگنم ایکس ایل اور اورا میں ۳۲؍ جی بی آن بوڈ اسٹوریج کی سہولت ہے جبکہ آئیوری میں ۱۶؍ جی بی آن بوڈ اسٹوریج موجود ہے۔ ان تینوں ٹیبلٹ کی اسٹوریج استعداد کو ۲۵۶؍ جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK