Inquilab Logo

نیا فون : نوکیا نے سستا اسمارٹ فون’سی ۳‘ متعارف کرایا

Updated: August 06, 2020, 7:58 AM IST | Agency

نوکیا برانڈ فون بنانے والی ایچ ایم ڈی گلوبل کمپنی نے اپنا ایک سستا انٹری لیول اسمارٹ فون چین میں متعارف کرایا ہے

Nokia c3 - Pic : INN
نوکیا سی ۳ ۔ تصویر : آئی این این

نوکیا برانڈ فون بنانے والی ایچ ایم ڈی گلوبل کمپنی نے اپنا ایک سستا انٹری لیول اسمارٹ فون چین میں متعارف کرایا ہے ۔ اس سستے  اسمارٹ فون کا نام ’ نوکیا سی۳‘  ہےجس  میں بیزل کافی بڑے ہیں۔ اس میں ۵ء۹۹؍ انچ کا ڈسپلے  دیا گیا ہے جو ایچ ڈی پلس ریزولوشن سے لیس ہے ۔ نوکیا سی ۳؍میں آکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر یونی سوک ایس سی۹۸۶۳؍ایس او سی ہے۔نوکیا کے اس نئے اسمارٹ فون میں۳؍ جی بی ریم اور۳۲؍ جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے، جس سے اسٹوریج کو۱۲۸؍ جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔اس نئے فون میں۳۰۴۰؍ ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو، ہیڈفون جیک، ڈوئل سپورٹ اور گوگل اسسٹنٹ یا دیگر ایپس کو فوری اوپن کرنے کیلئے  ایکسپریس کی جیسے فیچرز نمایاں ہیں۔فون میں اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا ہے۔بیک کیمرا۸؍ میگا پکسل اور فرنٹ کیمرا۵؍ میگا پکسل ہے اور فنگرپرنٹ ریڈر بھی بیک کیمرے کے نیچے موجود ہے۔یہ فون۳؍ رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت۶۹۹؍ چینی یوآن (۷۵۰۰؍روپے) رکھی گئی ہے۔فی الوقت یہ پری آرڈر میں دستیاب ہے اور فون کی بکنگ کرانے پر قیمت۶۶۹؍ یوآن (۷۲۰۰؍روپے) ہوگی۔دیگر ممالک میں یہ فون کب تک دستیاب کرایا جائے گا، فی الحال اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK