Inquilab Logo

نیا فون: ریئل می و ی فائیو لانچ ،ابتک کا سب سے سستا فائیو جی اسمارٹ فون

Updated: August 10, 2020, 9:37 AM IST | Agency

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ’ رئیل می ‘ نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’وی ۵‘ متعارف کرادیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کاسب سے سستافائیو جی فون ہے

real me v 5 - Pic : INN
رئیل می اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ’ رئیل می ‘ نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’وی ۵‘ متعارف کرادیا  ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کاسب سے سستافائیو جی فون ہے۔دھیان رہے کہ یہ ریئل می کی وی سیریز کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک۷؍این ایم ڈیمنسٹی۷۲۰؍ پروسیسر جبکہ۲؍کورٹیکس اے۷۶؍ اور کورٹیکس اے۵۵؍ دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ۶؍  سے۸؍ جی بی ریم جبکہ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج استعداد دی گئی ہے جسے  مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید بڑھائی جاسکتی  ہے۔اس  فون کے بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا۱۱۹؍ فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سینسر اور چوتھا ڈیپتھ سینسر کیمرا ہے جو کہ پس منظر کو دھندلا کرکے پورٹریٹ موڈ تصاویر میں مدد فراہم کرتا ہے۔  فون میں۶ء۵؍ انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ۹۰؍ ہرٹز ریفریش جبکہ۱۸۰؍ ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ پاور بٹن کو ہی فنگرپرنٹ اسکینر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔فون میں۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو  صفر سے ۱۰۰؍ فیصد بیٹری۶۵؍ منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔ فی الحال یہ فون چین میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے اور یہاں  اس کے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۱۴۹۹؍ چینی یوآن (کم و بیش۱۶؍ہزارروپے) جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت ۱۸۹۹؍یوآن(کم و بیش۲۰؍ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ہندوستان اور دیگر ممالک میںیہ کب تک دستیاب ہوگا اب تک اس کی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK